خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 511 of 703

خطبات نور — Page 511

ار نومبر ۱۹۱۱ء 511 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔قرآن شریف اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔جس طرح خدا تعالیٰ کی کوئی حد وبسط نہیں، اسی طرح اس کے کلام کی بھی کوئی حدوبسط نہیں۔لہذا کلام الہی کی تفسیر کو ہم کسی خاص معنی میں محدود نہیں کر سکتے۔قرآن شریف اللہ تعالی کا کلام ہے۔بظاہر چاہئے تھا کہ خدا ہی اس کی کوئی تفسیر کر دیتا مگر خداتعالی نے اپنی کتاب کی کوئی تفسیر نازل نہیں فرمائی۔پھر نبی کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی قرآن شریف کی کوئی تفسیر نہیں کی۔ان کے بعد خلفائے راشدین کا حق تھا انہوں نے بھی کوئی تفسیر نہیں کی۔پھر فقہ کے ائمہ اربعہ گزرے ہیں۔حضرت امام ابو حنیفہ ۸۴ ہجری میں ہوئے۔بہت قریب وقت میں تھے۔صحابہ کو دیکھا مگر کوئی تفسیر قرآن شریف کی نہ لکھی۔پھر امام شافعی ہوئے۔امام مالک ہوئے۔امام احمد ضبل ہوئے۔مگر کسی نے قرآن شریف کی تفسیر نہ لکھی۔پھر محد ثین بخاری، ترمذی، ابوداؤد بڑے شاندار لوگ گزرے ہیں۔پر انہوں نے بھی کوئی تفسیر نہیں لکھی۔صوفیائے کرام میں خواجہ معین الدین