خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 512 of 703

خطبات نور — Page 512

512 شهاب الدین سهروردی، حضرت مجدد شاہ نقشبند حضرت سید عبدالقادر جیلانی بڑے عظیم الشان لوگ ہوئے۔علم ظاہر کے ساتھ علم باطن بھی رکھتے تھے۔مگر کسی نے کوئی تفسیر نہیں لکھی۔حضرت شیخ شہاب الدین کی ایک تفسیر ہے۔مگر اس میں انہوں نے اپنی کوئی تحقیقات نہیں لکھی۔میں نے بھی ایک تفسیر لکھی تھی اور لوگوں نے اصرار کیا کہ جلد چھپواؤ۔مگر میں نے سوچا کہ میری تفسیر کو دیکھ کر بعد میں آنے والے لوگ ان معنوں پر حصر کرنے لگیں گے کہ یہی معنے ہیں اور بس۔اور اس طرح قرآن شریف کے حقائق و معارف کا دروازہ آئندہ کے لئے اپنے اوپر بند کریں گے۔یہ مولا کریم کی کتاب ہے۔ہر زمانہ کے مباحثات کا اس میں جواب ہے۔اور ہر زمانہ کے لئے شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ ہے۔اس کو محدود نہیں کر دینا چاہئے۔ہاں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ تفسیر میں لغت عرب سے باہر نہ نکلیں۔اللہ تعالیٰ کے اسماء جو قرآن شریف میں ہیں، ان سے باہر نہ جائیں۔چودہ ضروریات 1- !ام ہیں۔کلمہ شہادت ، نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج ، امر بالمعروف نہی عن المنکر یہ سات ہوئے۔ایسا ہی سات عقائد ہیں۔اللہ تعالیٰ پر ایمان فرشتوں پر کتب اللیہ پر انبیاء پر تقدیر پر جزاء وسزا پر جن میں جنت و نار شامل ہیں۔یہ کل چودہ باتیں ہیں جو تمام مسلمانوں میں مشترکہ ہیں اور ان کا منکر اسلام سے باہر ہے۔یہ چودہ علوم ہیں۔ان کے خلاف نہ کسی کا قول نہ کسی کا فعل جائز ہے۔کوئی تفسیر ان کے خلاف نہ ہو۔سوم تعامل کے برخلاف جو بات کوئی پیش کرے وہ ماننے کے قابل نہیں۔تفسیر کے وقت ان باتوں کو نگاہ میں ) رکھنا چاہئے اور اس کے بعد جس طرح خدا کے عجائبات بے انتہاء ہیں اسی طرح اس کے کلام کے معارف بھی بے انتہاء ہیں۔قرآن شریف ایک سمند رہے۔(بدر جلد نمبر ۵۴۔۔۔۔۔۔۔۱۶/ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲) ⭑-⭑-⭑-⭑