خطبات نور — Page 510
510 تعلق ہے تو سب کچھ تمہیں حاصل ہے ورنہ کچھ بھی نہیں۔میں نے بڑی بڑی ظاہری طاقتوں والے دیکھے کہ ان کے نام و نشان مٹ گئے۔اللہ تعالیٰ کے برابر کوئی بابرکت نہیں۔وہ مٹی سے انسان کو بناتا ہے اور وہ بڑوں کو خاک میں ملا دیتا ہے۔سب کچھ اس کے اختیار میں ہے۔یہ ایک نکتہ معرفت ہے۔خدا کے سوا کسی پر بھروسہ نہ کرنا۔بعض لوگ یہی تجویز میں کرتے رہتے ہیں کہ ہم کس سے اور کس طرح روپیہ حاصل کریں اور پھر اسی میں مرجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی محبت اور اپنی کتاب کی محبت اور اپنے رسول کی محبت عطا کرے۔سن رکھو کہ مجھے اللہ نے تین محبوب بخشے ہیں۔سب سے پہلا میرا محبوب اللہ ہے۔پھر اس کی کتاب ہے۔پھر میرا محبوب وہ جامع کمالات انسانی ہے جس کے ذریعہ سے ان دو کا پتہ ملا۔وہ خاتم الرسل ہے۔اور میری دعا ہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ ہمارا انجام کرے۔آمین ( بدر جلد نمبر۰۱-۲۰/ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲) ⭑-⭑-⭑-⭑