خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 194 of 703

خطبات نور — Page 194

194 مسلمان بنو۔اسلم کی آواز پر اَسْلَمْتُ کا جواب عمل سے دو۔دوست احباب‘ رشتہ داروں اور عزیزوں کو نصیحت کرو کہ اسلام اپنے عمل سے دکھاؤ۔تمہیں خدا تعالیٰ نے بہت عمدہ موقع دیا ہے کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنے وقت پر آیا جو راست بازوں کا پورا نمونہ ہے اور تم میں موجود ہے۔وہ تم سے بھی چاہتا ہے کہ تم دین کو دنیا پر مقدم کرو۔اس پر عمل کرو گے تو نا کام نہ رہو گے۔مومن کبھی ناشاد نہیں رہ سکتا بلکہ سرا ہی بہشت میں رہتا ہے۔اس کو دو بہشت ملتے ہیں۔دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ان باتوں پر عمل کریں۔کثرت کے ساتھ استغفار کرو اور لاحول پڑھو۔دعاؤں میں مصروف رہو ، پھر خیرات دو۔خیرات بھی ہدایت کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔قرآن شریف عمل کے لئے ہدایت نامہ ہے۔نبی کریم کی سنت موجود ہے۔امام خود نمونہ ہے۔وہ حکم ہو کر آیا ہے پس اس کے حکم کو مانو کہ تمہارا بیڑا پار ہو۔ان لوگوں کے لئے جو یہاں رہتے ہیں اور احتیاجیں رکھتے ہیں ، نظر کرو۔ان کی مدد کرو۔ان ضرورتوں کو جو سلسلہ کی ضرورتیں ہیں جن کو ”فتح اسلام میں حضرت امام نے ظاہر کیا ملحوظ رکھو۔مختلف وقتی ضرورتیں بھی پیش آجاتی ہیں ان کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔میں آخر میں حضرت امام کے حضور درد دل سے عرض کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالٰی ہماری کمزوریوں کو دور کرے۔سب سے زیادہ میں دعا کا حاجت مند ہوں۔اس لئے کہ اکثر لوگوں کو سناتا رہتا ہوں۔پس اگر میرا ہی نمونہ اچھا نہ ہوا تو بہتوں کو ٹھوکر لگ سکتی ہے۔اس لئے میرے لئے مالئے میرے۔خاص طور پر دعا فرما دیں۔اس کے بعد حضرت اقدس نے دعا کی۔خطبہ ثانیہ میں آپ نے قربانی کے متلق مختصر احکام بیان فرمائے۔ہم ل (الحکم جلد نمبر۷ ۲۴۰۰۰۰ فروری ۱۹۰۵ء صفحه ۷) ۲ (احکم جلد نمبر ۱۲----۱۰ار اپریل ۱۹۰۵ء صفحه ۶) الحکم جلد نمبر ۱۶---- ۱۰ مئی ۱۹۰۵ء صفحه ۵) که احکم جلد ۹ نمبر۱۷---- ۷ار مئی ۱۹۰۵ء صفحه ۶)