خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 195 of 703

خطبات نور — Page 195

۱۲۱ مئی ۱۹۰۵ء 195 خطبہ نکاح حضرت حکیم نورالدین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی موجودگی میں بعد نماز ظہر باغ میں مندرجہ ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔سید محمد ابن سید حامد شاہ سید عبد الحمید ابن سید حامد شاہ سید عبد السلام ابن سید محمود شاہ۔تشہد، تعوذ اور آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:۔سنی شیعہ مقلد غیر مقلد اسلام کے تمام فرقوں کے درمیان یہ ایک متفق علیہ امر ہے کہ خطبہ نکاح کے وقت الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُ پڑھا جاتا ہے۔اس میں اول جناب الہی کی حمد ہے جس نے فسق و فجور، زناکاری بد کاری سے ہم کو بچایا۔جس طرح مرد پیدا کئے اسی طرح عورتیں بھی پیدا کیں اور زن و شوئی کا تعلق ان کے درمیان رکھ دیا۔جو لوگ نکاح نہیں کرتے وہ حقیقی طور پر عورتوں کی بلکہ تمام نسل انسانی کی خیر خواہی نہیں کرتے اور نہ کر سکتے ہیں۔نکاح انسان کو بہت سی بدیوں سے بچاتا ہے۔لیکن یہ نعمت بغیر فضل الہی کے حاصل نہیں ہو سکتی۔اس واسطے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا ضروری ہے۔کیونکہ یہ امر استعانت حق کے سوا حاصل نہیں ہو سکتا۔پھر ان معاملات میں انسان کو بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔بعض دفعہ بیوی مرد کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتی یا مرد ایسا ہوتا ہے کہ