خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 193 of 703

خطبات نور — Page 193

193 کرتا ہے جیسا کہ تم نے اپنے مرشد و مولی مهدی و صحیح کے ہاتھ پر اقرار کیا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی تائید اور نصرت میں ایسا لگ جاتا ہے کہ کے پر چوں مہربانی می کنی آسمانی می کنی زمینی از کا اسے سچا مصداق بنا دیتا ہے۔اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تم سچ سچ وہ نمونہ دکھاؤ جو ابراہیم علیہ السلام نے دکھایا۔کہنے والوں کی آج کمی نہیں۔تم سے تمہارا امام عمل چاہتا ہے۔عملی حالت درست ہو گی تو خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے انعام و اکرام تمہارے شامل حال ہو جائیں گے۔وہ ہزاروں ہزار ابراہیم بنا سکتا ہے۔تم ابراہیم "بنو بھی۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ ابراہیم اور اس کے خاندان نے یہ مجرب نسخہ بتایا کہ تمہاری موت ایسی حالت میں ہو کہ تم مسلمان ہو۔موت کا کیا پتہ ہے کہ کب آجاوے۔ہر عمر کے انسان مرتے ہیں۔بچے، بوڑھے، جوان ، ادھیڑ۔موسم میں جو تغیر ہو رہا ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انذار ہے۔شروع سال میں زمینداروں سے سنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ اس قدر غلہ ہو گا کہ سمانہ سکے گامگراب وہی زمیندار کہتے ہیں کہ سردی نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔آئندہ کے لئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔اس لئے یہ وقت ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے صلح کر لو اور اس ایک ہی مجرب نسخہ کو ہمیشہ مد نظر رکھو کہ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة: ۱۳۳) موت کی کوئی خبر نہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ہر وقت مسلمان بنے رہو۔یہ مت سمجھو کہ چھوٹے سے چھوٹے عمل کی کیا ضرورت ہے اور وہ کیا کام آئے گا۔نہیں، خدا تعالیٰ کسی کے عمل کو ضائع نہیں کرتا۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ (الزلزال:۸) ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں جب کافر تھا تو اللہ کی راہ میں خیرات کیا کرتا تھا۔کیا اس خیرات کا بھی کوئی نفع مجھے ہو گا؟ فرمایا اَسْلَمْتَ عَلَى مَا أَسْلَفْتَ (مسلم کتاب الایمان) تیری وہی نیکی تو تیرے اس اسلام کا موجب ہوئی۔خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اور اس کی کچی فرمانبرداری کے نمونے سے ثابت کرو۔ٹھیک یاد رکھو کہ ہر نیک پیج کے پھل نیک ہوتے ہیں۔برے بیج کا درخت برا پھل دے گا:۔گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشو