خطبات نور — Page 480
٫۵ اکتوبر ۱۹۱۰ء قادیان 480 خطبہ عید الفطر حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ سَبِّح اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى پر جو خطبہ ارشاد فرمایا وہ درج ذیل ہے۔آدمی کو اللہ نے بنایا ہے اور اس کے لئے دو قسم کی چیزیں ضروری ہیں۔ایک جسم جو ہمیں نظر آتا ہے۔اس کے لئے ہوا کی ضرورت ہے۔کھانے پینے ، پہننے مکان کی ضرورت ہے۔کوئی اس کا یار و غمگسار ہو ، اس کی ضرورت ہے۔دور دراز ملکوں کی دریاؤں کے اس پار اس پار جانے کی ضرورت ہے۔زمیندار کو کھیت کی ضرورت ہے۔کیا زمین انسان بنا سکتا ہے؟ پھر ہل کے لئے لکڑیاں چاہئیں۔مضبوط درخت ہو تب جا کر ہل بنتے ہیں۔ہل کے لئے لوہے کی بھی ضرورت ہے۔پھر اوزار بھی لوہے کے ہوتے ہیں۔لوہے کا بھی عجیب کارخانہ ہے۔لوہا کانوں سے آتا ہے جس کے لئے کتنے ہی مزدوروں کی ضرورت ہے۔پھر اور کئی قسم کی محنتوں اور مردوں کے بعد ہل بنتا ہے۔مگر یہ ہل بھی بے کار ہے جب تک جانور نہ ہوں۔پھر جانوروں کے لئے گھاس چارہ وغیرہ کی ضرورت ہے۔پھر اس ہل چلانے میں علم، فہم اور