خطبات نور — Page 479
479 کس قدر تکلیف ہو سکتی ہے مگر اللہ ہی کا فضل ہے جو میں دل کے باغ میں رہتا ہوں۔پس اس قسم کی ہمدردی کا احساس کرنے والا دل پہلو میں رکھنے والا انسان دنیا کو خدا کے فضل کے بدوں میسر نہیں آتا اس لئے عاقبت اندیشی اور اپنی اولاد کی خیر خواہی اور اس کے اس بوجھ سے سبکدوشی اسی میں ہے کہ اس کے سپرد کریں۔اور اگر اس ضرورت کی طرف توجہ نہ کی گئی تو آخر پچھتانا پڑے گا۔الحکم جلد ۱۴ نمبر ۳۱ ۱۲۸۰۰۰۰ اگست ۱۹۱۰ء صفحه ۱۴) ⭑-⭑-⭑-⭑