خطبات نور — Page 330
۷ار اپریل ۱۹۰۸ء مسجد اقصیٰ قادیان 330 خطبه جمعه تشد ، تعوذ اور تسمیہ کی تلاوت کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔الله اَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ - وَ لَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ۔هُوَ (الاخلاص : ۲-۵) تمام تر نماز کے بعد جو وظائف مقرر ہیں ان میں سے چاروں قل ، آیت الکرسی ، اور تسبیح ، تحمید اور تکبیر کے اذکار بھی ہیں۔قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ (الكافرون) کے متعلق پچھلے جمعہ کے خطبہ میں ہم بیان کر چکے ہیں۔آج اس مختصر سورۃ کے معانی سنائے جاتے ہیں۔اس سورۃ کے فضائل میں سے ایک یہ بھی حدیث صحیح سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سورۃ ثواب میں قرآن شریف کے تیسرے حصہ کے برابر ہے۔یہ بات بالکل کچی اور بہت ہی کچی ہے۔اس واسطے کہ قرآن شریف مشتمل ہے اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے مضامین، دنیوی امور یعنی اخلاقی، معاشرتی، تمدنی اور پھر بعد الموت یعنی قیامت کے متعلقہ مضامین پر۔اس سورۃ میں چونکہ اللہ تعالیٰ کے صفات اور اس کی ذات کے متعلق ہی ذکر ہے اس