خطبات نور — Page 575
575 کرنے والا کیا کر سکتا ہوں۔باقی رہے روپے سو جب آپ نے فقیر سمجھا ہے تو پھر غنی نہیں ہو سکتا۔اس آفیسر نے کہا کہ میں نے نہ ایسا آدمی ہندووں میں دیکھا ہے نہ مسلمانوں میں۔میں نے کہا سردار صاحب! ایسے آدمیوں کے ساتھ رشتہ ہو تو پھر کیا بات ہے۔سنو! عبدالحی کی ماں اسی بزرگ کی بیٹی ہے۔خدا تعالیٰ میری خواہشیں تو یوں پوری کرتا ہے۔اب میں غیر کا محتاج بنوں تو یہ عدل نہیں۔میں نے نیکیوں سے اخلاص کے ساتھ تعلق چاہا تو خدا کو بھی پسند آیا۔ہمارے گھر میں باغ لگا دیا۔فرط دیئے۔عقلمند بھی دیئے۔اس واسطے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تمہارا ہتھیار دعا ہو جائے۔دعا بڑی نعمت ہے۔الفضل جلد نمبر ۲۰۰۳ / جولائی ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵-۱۶)