خطبات نور — Page 576
م ز جولائی ۱۹۱۳ ء 576 خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح نے سورۃ الفرقان کی آیات ۶۲ تا ۷۸ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میری نیت اس رکوع کے بنانے میں یہ ہے کہ کسی کو اس پر عمل نصیب ہو جائے اور وہ اسے اپنا دستور العمل بنائے۔اس میں بتایا ہے کہ رحمن کے پیارے، رحمن کے پرستار کون ہیں؟ دیکھو اس وقت تم بیٹھے ہو۔سب کی آوازوں میں اختلاف۔لباسوں میں اختلاف۔مکانوں میں اختلاف صحبتوں میں اختلاف۔مذاقوں میں اختلاف، غرض اختلاف ایک فطری امر ہے۔اب خدا ہی کا فضل ہے کہ تم ایک وحدت کے نیچے آ گئے۔میں کبھی گھبرایا نہیں کرتا کہ فلاں شخص کو کیوں ہمارا خیال نہیں کیونکہ میرے مولیٰ کا ارشاد ہے و لا يزالُونَ مُخْتَلِفِينَ - إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ (هود: ۱۳۰) پس جس پر فضل ہوا وہ اختلاف سے نکل کر وحدت ارادی کے نیچے آجائے گا۔اس رکوع میں اللہ نے ان باتوں کی طرف متوجہ کیا ہے جن پر چل کر انسان اختلاف سے بچ سکتا ہے۔گالی کا جو اب گالی یہ جوانمردی کی بات نہیں۔جو ایک گالی پر صبر نہیں کرتا اسے آخر پھر گالیوں پر صبر