خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 465 of 703

خطبات نور — Page 465

465 mj شان کا ہے اس کے بغیر ہم کو کسی اور کے مقتد ا بنانے کی ریج بھی کیا ہوئی۔جو کتاب اللہ جلشانہ نے اس کامل انسان پر نازل کی ہے اس کے لئے دو گواہیاں ہیں۔(1) إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ (الحجر:) اور (۲) لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ السجدة: ۴۳) اس کتاب کا محافظ حضرت حق سبحانہ ہے جس کے لئے آئندہ پیشگوئی ہے کہ اس کتاب کی باطل کرنے والی آئندہ بھی کوئی چیز نہیں بھیجیں گے۔تو پھر ہم کو سائنس یا بیرونی خطرناک دشمن سے گھبرانے کی کیا ضرورت ہے جب کہ ہم کو ایسی کتاب دی گئی ہے کہ جس کا خدا حافظ ہے اور جس کی باطل کرنے والی کوئی چیز فطرت کے خالق نے پیدا ہی نہیں کی۔پس جیسا ہمارا رسول کامل ہے ویسے ہی ہماری کتاب کامل ہے۔یہ کتاب تو قیامت تک رہے گی مگر ایسی کامل کتاب ہمارے گھروں سے نکل کر دوسرے گھروں میں چلی گئی تو ہمارے بزرگوں کی روح کو کیا خوشی ہو گی۔پس خوف ہے تو یہ کہ ہمارے گھروں سے یہ کتاب نہ نکلے اور ہم اس کی اتباع سے محروم نہ رہیں۔اور میں دیکھتا ہوں کچھ امراء ہیں ، کچھ سجادہ نشین اور کچھ وہ لوگ ہیں جو قوم کے لئے آئندہ کالجوں میں تعلیم پانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔یہ لوگ اگر سست ہوں تو عوام مخلوقات کا کیا حال ہو سکتا ہے۔اس واسطے میں نے یہ سورۃ عصر پڑھی تھی۔میرا مقصد اس کے پڑھنے سے یہ بتانے کا ہے کہ زمانہ جس طرح کی تیزی سے گزر رہا ہے اسی طرح ہماری عمریں بھی گزر رہی ہیں۔یعنی عصر کا آنا فانا گزرنا ہماری عمروں پر اثر ڈال رہا ہے۔اللہ نے اس کا یہ علاج بتایا ہے کہ تمہیں زمانہ کی پروا نہ ہو ، اگر ہمارا حکم مان لو۔وہ حکم یہ ہے کہ مومن بنو اور عمل صالحہ کرو۔دوسروں کو مومن بناؤ اور حق کی وصیت کرو اور پھر حق پہچانے میں تکالیف سے نہ ڈرو۔یہ وہ سورۃ ہے کہ صحابہ کرام جب باہم ملتے تو اس سورۃ کو پڑھ لیا کرتے۔تم اور ہم بھی آج ملے ہیں اس لئے اسی سنت کریمہ کے مطابق میں نے بھی اس کو پڑھا ہے۔اور میں تمہیں یقین دلاتا ہوں تم میرے دل کو چیر کر نہیں دیکھ سکتے نہ اس کا لکھا پڑھ سکتے ہو۔البتہ میری زبان کے اقرار سے پوچھے جاؤ گے اور اس سے اگر نفع اٹھاؤ تو تمہارا بھلا ہو گا۔میں جس ایمان پر قائم ہوں وہ وہی ہے جس کا ذکر میں نے لا اله الا اللہ میں کیا ہے۔میں اللہ کو اپنی ذات میں واحد صفات میں یکتا اور افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ (الشوری: ۳) اور حقیقی معبود سمجھتا ہوں۔میں اللہ تعالی کے ملائکہ پر ایمان لاتا ہوں جو اللہ نے پیدا کئے ہیں۔اور تمام ان رسولوں اور