خطبات نور — Page 428
428 جھاڑنے کے لئے کھولا گیا تو اس کی ایک تہ میں سے نکل آئی۔دیکھو بدظن کیسا خطرناک ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بعض بندوں کو سکھاتا ہے جیسا کہ اس نے محض اپنے فضل سے میری رہنمائی کی۔اور لوگوں سے بھی ایسے معاملات ہوتے ہوں گے مگر تم نصیحت نہیں پکڑتے۔اس بد سابدظنی کی جڑ ہے "کرید " خواہ مخواہ کسی کے حالات کی جستجو اور تاڑ بازی۔اس لئے فرماتا ہے وَ لا تَجَسَّسُوا (الحجرات:۱۳) اور پھر اس تجس سے غیبت کا مرض پیدا ہوتا ہے۔ان آیات میں تم کو یہ بھی سمجھایا گیا ہے کہ گناہ شروع میں بہت چھوٹا ہوتا ہے مگر آخر میں بہت بڑا ہو جاتا ہے۔جیسے بڑ کا پیج دیکھنے میں کتنا چھوٹا ہے لیکن پھر بعض بڑیں ایک ایک میل تک چلی گئی ہیں۔میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہو اور بدی کو اس کی ابتداء میں چھوڑ دو۔( بدر جلد نمبر ۰۰۳-۱۸/ نومبر ۶۱۹۰۹ صفحه ۱)