خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 429 of 703

خطبات نور — Page 429

۲۴ دسمبر ۱۹۰۹ء 429 خطبہ عید الاضحیٰ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۹ء بروز جمعہ ہم نے عید الاضحیٰی 10 بجے کے قریب پڑھی۔حضرت امیرالمومنین نے نماز عید پڑھانے کے بعد تشہد ، تعوذ بسم اللہ اور تکبیر کے بعد فرمایا۔ہر قوم میں میلوں کا دستور ہر ایک قوم میں کچھ دستور رسمیں اور عادات ہوتے ہیں۔منجملہ ان کے میلے بھی ہیں جن کا متمدن اور غیر متمدن دونوں قوموں میں رواج ہے۔میلے کے دن خوراک لباس، میل و ملاقات میں خاص اور نمایاں تبدیلی ہوتی ہے۔یہ فطرتی چیز تھی مگر اس میں بڑھتے بڑھتے ہوا و ہوس کو بہت دخل ہو گیا۔بہت سے میلے تجارت کی بنیاد پر قائم ہیں۔میں نے ہندوستان میں تجارت کے ایسے میلے دیکھے ہیں۔چنانچہ ہر ہفتے کسی نہ کسی گاؤں میں میلہ ہوتا ہے اور اسے گزری کہتے ہیں۔وہاں دس دس بارہ بارہ کوس کی چیزیں جمع کر لیتے ہیں۔بعض میلوں میں جانوروں کو جمع کرتے ہیں جسے منڈی کہتے ہیں۔بعض ان میلوں کی تہ میں عجیب عجیب مقاصد کام کر رہے ہیں۔