دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 286
286 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری خدا ہی جانتا ہے کہ سوال کرنے والے مزید کس کار کردگی کا مظاہرہ کرتے کہ آخر کار جماعت کے وفد نے خود ہی کوشش کر کے یہ حوالہ ڈھونڈا اور انہیں مطلع کیا۔دراصل یہ عربی شعر ”اعجاز احمدی“ کے صفحہ 69 اور روحانی خزائن جلد 19 کے صفحہ 181 پر تھا اور یہ حوالہ بھی جماعت کے وفد نے ڈھونڈا تھا۔حضور نے فرمایا کہ اس کا explanation ہم بعد میں دیں گے۔اس مرحلہ پر سپیکر نے اعلان کیا کہ اب تک کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ہم چھ بجے دوبارہ کارروائی شروع کریں گے۔جب حضور انور اراکین وفد کے ہمراہ ہال سے تشریف لے گئے تو سپیکر نے اراکین اسمبلی کو رکنے کا کہا اور ایک بار پھر حوالہ جات نہ ملنے کی بات شروع ہوئی۔معلوم ہوتا ہے کہ سپیکر صاحب کو اس بات کا بہت احساس تھا کہ جماعت کے وفد کے سامنے ممبران اسمبلی کو شرمندگی اُٹھانی پڑی ہے کیونکہ انہوں نے کہا:۔We should not cut a sorry figure before the members of the delegation۔And these members should be here up to 6۔یعنی ہمیں وفد کے ممبران کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہئیے۔وفد کے ممبران 6 بجے یہاں پہنچ جائیں گے۔پھر کہا اگر آپ نے اپنا work دکھانا ہے تو یہ نہیں ہے ایک حوالہ تلاش کرتے ہی آدھا گھنٹہ لگ جائے The change of edition, or print at Rabwah or Qadian is no excuse, or you say۔یہ ریفرنس نہیں ہے ، غلط دیا یا کتاب ہی نہیں exist کرتی۔“