دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 318 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 318

318 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری کر رہے ہیں۔اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ شعر لکھا تھا جس کا مطلب یہ تھا تم پر آسمانی لعنت ہو۔پھر اٹارنی جنرل صاحب نے یہ اعتراض کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رشید احمد گنگوہی کے متعلق سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔اس کے جواب میں حضور نے حوالہ دیا کہ رشید احمد گنگوہی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق یہاں تک بد زبانی کی تھی کہ آپ کو اہل ھوا اور گمراہ اور دجال تک کہا ، تب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق وہ سخت الفاظ استعمال کئے۔اٹارنی جنرل صاحب نے یہ اعتراض کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مخالفین کے متعلق ذریۃ البغایا کے الفاظ لکھے ہیں اور اصرار کیا تھا کہ اس کا مطلب ولد الحرام ہی ہوتا ہے۔حضور نے لغوی تحقیق بیان فرمائی اور پرانے بزرگوں کی مثالیں بیان فرمائیں اور اہل بیت کے اقوال بیان فرمائے کہ اس کا مطلب سرکش انسان کے ہوتے ہیں اور ہمارے لٹریچر میں اس کا یہی مطلب لیا گیا ہے۔ان سب مثالوں میں اس کا مطلب ولد الحرام ہونے کے نہیں بلکہ سرکش انسان ہونے کے بیان کئے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صرف ایک تحریر میں اس کا مطلب ”ولد الحرام“ لے کر اس پر اعتراض کرنا درست نہیں۔ابھی حضور کا جواب جاری تھا کہ سپیکر صاحب نے مغرب کی نماز کے لئے وقفہ کا اعلان کیا۔حضور نے فرمایا:۔”میں وہ جو حوالے ہیں نا دوسرے۔۔۔“ 66 ابھی جملہ مکمل نہیں ہوا تھا مگر اس سے معلوم ہوتا تھا کہ حضور اس ضمن میں اور حوالوں کو پیش کرنے کا ذکر فرما رہے ہیں کہ سپیکر صاحب نے جلدی سے جملہ کاٹا اور کہا: "The delegation is permitted to leave“۔۔