دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 317 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 317

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 317 یعنی یہ ایک سوال ہے اور یہ صرف اٹارنی جنرل صاحب کی وساطت سے کیا جا سکتا ہے۔جی! گواہ جواب ے سکتا ہے انہیں وہ جواب جاری رکھنا چاہئے جو وہ دے رہے تھے۔دے اس کے بعد حضور نے وہ حوالے سنائے جن میں سوال کرنے والوں کے کچھ بزرگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں بد زبانی کی انتہا کر دی تھی۔گندی سے گندی گالی دے کر کے دل دُکھائے گئے تھے۔شاید ہی کوئی جھوٹا الزام ہو جو آپ کی ذات اقدس پر ان لوگوں نے نہیں لگایا۔اٹارنی جنرل صاحب نے سعد اللہ لدھیانوی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر پر اعتراض کیا تھا۔حضور نے شاعرِ مشرق اقبال کے کچھ اشعار سنائے جو انہوں نے ایف اے میں سعد اللہ لدھیانوی کے متعلق کہے تھے۔وہ اشعار یہ ولہ سعدی دیکھ لی گندہ دہانی آپ کی بیت سعدی آپ کی بیت الخلاء سے کم نہیں خوب ہو گی مہتروں میں قدر دانی آپ کی ہے پسند خاکروباں شعر خوانی آپ کی گوہر بے راہ جھڑے ہیں آپ کے منہ سے سبھی جان سے تنگ آگئی ہے مہترانی آپ کی قوم عیسائی کے بھائی بن گئے پگڑی بدل واہ کیا اسلام پر ہے مہربانی آپ کی (71) پھر آپ نے پیر گولڑوی صاحب کی کتاب سیف چشتیائی کا حوالہ سنایا جس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ایک فارسی شعر میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جو فرشتے ہیں وہ تجھ پر لو لعنت