دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 293 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 293

293 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری انہیں یاد دلایا کہ وہ اب تک تو کارروائی سے غیر حاضر رہے ہیں اور اب آکر کارروائی ڈال رہے ہیں۔اس اوٹ۔، پٹانگ تجویز کا اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں تھا کہ اس طرح جماعت کے وفد کو تھکایا جائے اور انہیں اتنا وقت نہ مل سکے کہ وہ جا کر جو حوالے چیک کرنے ہیں انہیں چیک کر سکیں۔اس مرحلہ پر ممبرانِ اسمبلی اور سپیکر صاحب نے اٹارنی جنرل صاحب کے طریقہ کار پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔اٹارنی جنرل صاحب نے اس روز کی کارروائی کے اختتام پر کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ممبران نے بہت سے سوالات دے دیئے ہیں اور میں ان کو fit in کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔اس مرحلہ پر ایک ممبر اسمبلی محمد سردار خان صاحب نے نہایت اہم نکتہ اٹھایا۔انہوں نے کہا I want to bring it to the notice of this honourable house, that the main question I should say, before the special committee or the assembly is as to what is the status of the person who does not believe in the finality of the prophethood۔That question or that point is still untouched۔یعنی میں اس معزز ایوان کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اس سپیشل کمیٹی یا اس ایوان کے سامنے اصل سوال یہ ہے کہ جو شخص ختم نبوت پر ایمان نہیں لاتا اس کی کیا حیثیت ہے ؟ اس سوال یا اس نقطہ کا ابھی تک کوئی ذکر ہی نہیں کیا گیا۔اس پر سپیکر صاحب نے جواب دیا:۔It will come it will be taken up۔It will come at its proper place۔