دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 541
541 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری Ahmadiyya Movement believes firmly in the Holy Quran and is a Movement of Muslims۔(Ahmadiyyat Or The Real Islam, By Hazrat Mirza Bashiruddin Mahmood Ahmad, 1959, published by Ahmadiyya Muslim Foreign Missions p 18) اسی کتاب کے ان دو حوالوں ہی سے ثابت ہو جاتا ہے کہ احمدیوں کے نزدیک قرآنِ کریم کے علاوہ کوئی شریعت نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا مقصد ہی یہ تھا کہ وہ قرآنی احکامات کی ترویج ہیں نہ کہ نعوذ باللہ اپنی نئی شریعت پیش کریں۔اس تقریر کے دوران بیٹی بختیار صاحب نے یہ نکتہ بھی اُٹھایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر فضیلت کا دعویٰ کیا۔یہاں دیکھنا چاہئیے کہ باقی فرقوں کے نزدیک جس امام مہدی کا ابھی ظہور ہونا ہے اس کا کیا مقام ہو گا؟ ہم صرف ایک مثال پیش کرتے ہیں۔شیعہ احباب کے نزدیک جن امام محمد مہدی نے ابھی غیوبت سے ظہور فرمانا ہے ان کا مقام یہ ہے:۔وو ”آپ انبیاء سے بہتر ہیں۔“ (معاف الساغین ص 128 بحوالہ ” چودہ ستارے یعنی حضرات چہاردہ معصومین علیهم السلام کے حالات زندگی مولفہ سید الحسن ناظم اعلیٰ پاکستان شیعہ مجلس علماء و خطیب ص452) (نور الابصار و بهامشه کتاب اسعاف الراغبين في سيرة المصطفى و فضائل اهل بيته الطاهرین - ص 138۔تألیف علامة زمانہ الاستاذ الشيخ محمد الصبان علیه الرحمة والرضوان ناشر مكتبة دار احياء الكتب العربية مصر۔عیسی البابي الحربي مصر 1345ھ) اس کے بعد اسی کتاب یعنی چودہ ستارے میں لکھا ہے کہ آپ کے ظہور کے بعد آپ پر جبرائیل اور میکائیل نازل ہوں گے اور نوید سنائیں گے اور آپ کی بیعت کریں گے۔پھر اس کتاب کے صفحہ 465 پر ہے:۔وو لکھا "۔۔۔ایک لاکھ تئیس ہزار نو سو ننانوے انبیاء کے بعد چونکہ حضور رسولِ کریم صلی ال م تشریف لائے تھے لہذا ان کے جملہ صفات و کمالات و معجزات حضرت محمد مصطفے صلحم میں جمع کر دیئے گئے تھے۔۔۔چونکہ آپ کو بھی اس دنیا فانی سے ظاہری طور پر جانا تھا اس لئے آپ نے اپنی زندگی ہی میں حضرت علی کو ہر قسم کے