دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 342 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 342

342 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اعْلَمْ أَنَّ النُّبُوَّةَ لَمْ تَرْتَفِعُ مُطْلَقًا بَعْدَ مُحَمَّدٍ الله وَإِنَّمَا ارْتَفَعَ نُبُوَّةُ التَّشْرِيعِ فَقَطْ فَقَوْلُه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا رَسُوْلَ بَعْدِي أَى مَا ثَمَّ مَنْ يَّشْرَعُ بَعْدِي شَرِيْعَةً خَاصَّةً “ الله سة جان لو مطلق نبوت بند نہیں ہوئی۔صرف تشریعی نبوت بند ہوئی ہے۔آنحضرت صلى ا م کے قول لا نَبِيَّ بَعْدِي وَ لا رَسُولَ بَعْدِي سے یہ مراد ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص شریعت خاصہ کے ساتھ نہیں آئے گا۔“ الیواقیت والجواهر فی بیان عقائد الاكابر الجزء الاول ناشر - دار احیاء التراث العربي مؤسسة التاريخ العربي بيروت ص374) " حضرت محی الدین ابنِ عربی ” تحریر فرماتے ہیں۔۔۔عِيْلى عَلَيْهِ السَّلامُ يَنْزِلُ فِيْنَا حَكَمًا مُقْسِطًا عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيْب وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَوَلَا نَشُكُ قَطْعًا أَنَّه رَسُولُ اللهِ وَ نَبِيُّه وَ هُوَ يَنْزِلُ فَلَه عَلَيْهِ السَّلامُ مَرْتَبَةُ النُّبُوَّةِ بِلَا شَكٍ عِنْدَ اللَّهِ وَمَا لَهُ مَرْتَبَةُ التَّشْرِيْعِ عِنْدَ نُزُولِهِ فَعَلِمْنَا بِقَوْلِهِ عليها اللهم أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِى وَ لَا رَسُوْلَ وَ اَنَّ النُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ وَالرَّسَالَةَ إِنَّمَا يَرِيْدُ بِهِمَا التَّشْرِيعُ۔۔۔“ یعنی حضرت عیسی علیہ السلام ہم میں نزول فرمائیں گے اس حال میں کہ وہ حکم و عدل ہوں گے۔وہ صلیب کو توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے۔اور ہمیں آپ کے نبی ہونے پر قطعاً کوئی شک و شبہ نہیں اور جب وہ نازل ہوں گے تو اللہ کے نزدیک یقینا نبوت کا مرتبہ پائیں گے اور نزول کے وقت وہ شرعی نبی نہیں ہوں گے۔اور ہمیں آنحضرت صلى ال عالم کے قول لا نَبِيَّ بَعْدِى وَ لَا رَسُولَ كايه مطلب سمجھایا گیا ہے کہ یقینا رسالت سة منقطع ہو چکی ہے۔اس سے مراد شریعت ہے۔۔۔66 (الفتوحات المکیہ - المجلد الاول۔ناشر دار صادر بیروت ،ص545)