دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 340 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 340

340 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری ہو جائے اور وہ آنحضرت صلی یکم کی پیروی کرنے والا ہو۔آپ کی شریعت کے احکام کے بیان میں اگرچہ اس کی طرف وحی بھی ہوتی ہو جس طرح رسولِ کریم صلی الی یوم کے اس قول میں اس طرف اشارہ ہے کہ اگر موٹی زندہ ہوتے تو انہیں میری پیروی کے علاوہ چارہ نہ ہوتا۔آنحضرت صلی علی یلم کی مراد اس سے یہ ہے کہ اگر وہ نبوت اور رسالت کے وصف کے ساتھ بھی آئیں تو انہیں میری پیروی کرنی ہو گی۔“ من مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح للعلامة الفاضل والفهامة الكامل المرحوم برحمة ربه البارى على بن سلطان محمد القارى الجزء الخامس ص564) حضرت مجدد الف ثانی اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں: پس حصول کمالات نبوت مرتابعان را بطریق تبعیت و وراثت بعد از بعثت خاتم الرسل علیہ و علیٰ آلہ و على جميع الانبياء و الرسل الصلوات و التحیات منافی خاتمیت نیست ترجمہ: خاتم الرسل کی بعثت کے بعد کامل تا بعد اروں کو اتباع اور وراثت کے طریق سے کمالات نبوت کا حاصل ہونا خاتمیت کے منافی نہیں۔(مکتوبات امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی ، باہتمام محمد سعید احمد نقشبندی ،ص141) علامہ شہاب الدین تور پیشی جو ساتویں صدی کے بزرگ تھے تحریر فرماتے ہیں: ”اگر سوال کیا جاوے کہ حدیث نواس بن سمعان میں بعد وصف دجال اور اس کے ہلاک ہونے کے آپ نے عیسی علیہ السلام کی بابت فرمایا يَفْتَحُ بَاب الدَّارِ کہ وہ انصاف کا دروازہ کھولیں گے۔كَمَا فِي أَصْلِ الْحَدِيْثِ اور