دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 339
339 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا جب تو نے خاتم الانبیاء کہا تھا تو یہ تیرے لئے کافی تھا۔ہم یہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ ข حضرت عیسی ظہور فرمائیں گے جب آپ ظہور فرمائیں گے تو وہ پہلے بھی ہوں گے اور بعد بھی ہوں گے۔(الدر المنثور في التفسير الماثور، مصنفہ جلال الدين السيوطى ، الجزء الخامس، دار الکتب العلمیہ۔بیروت ص386) حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی اپنی تصنیف قُرَّةُ الْعَيْنَيْنِ فِي تَفْضِيْلِ الشَّيْخِيْنِ میں درود شریف کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔”وَ قَدْ قَضَيْتَ أَنْ لَّا شَرْعَ بَعْدِي فَصَلِّ عَلَيَّ وَ عَلَى آلِى بِأَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ مَرْتَبَةَ نَبُوَّةٍ عِنْدَكَ وَ اِنْ لَّمْ يَشْرَعُوْا فَكَانَ مِنْ كَمَالِ رَسُوْلِ اللهِ الله اَنْ اَلْحَقَ آلَهُ بِالْأَنْبِيَاءِ فِي الْمَرْتَبَةِ “۔ترجمہ۔اور یقیناً تو نے فیصلہ کر دیا ہے کہ میرے بعد شریعت نہیں ہو گی۔پس تو مجھ پر اور میری آل پر سلام بھیج ان معنوں میں کہ اپنے حضور انہیں نبوت کا مرتبہ عطا کر۔اگر چہ وہ شریعت لانے والے نہ ہوں۔پس یہ رسول اللہ صلی علیم کا کمال ہے کہ آپ نے اپنی آل کو نبیوں کے ساتھ ملا دیا۔(قرة العينين في تفضيل الشيخين مصنفہ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی، المكتبة السلفیہ۔شیش محل روڈ لاہور ص320) اب ہم دیکھتے ہیں کہ حدیث نبوی لا نَبِيَّ بَعْدِی کی تشریح میں علماء سلف کیا فرماتے رہے ہیں۔مشہور عالم ملا علی قاری تحریر فرماتے ہیں:۔و بعض علماء آنحضرت صلی الم کے قول لا نَبِيَّ بَعْدِی کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ جب عیسی ابن مریم نازل ہوں گے تو وہ اس امت کے حکام میں سے ایک ہوں گے اور وہ شریعت محمدیہ کی طرف بلائیں گے اور کوئی اور نبی نازل نہیں ہو گا۔میں کہتا ہوں کہ یہ اس بات کی نفی نہیں ہے کہ کوئی نبی پیدا