دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 284 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 284

284 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری پھر اس حوالے نے یکلخت ایک نیا جنم لیا اور اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا:۔” اعجاز احمدیہ صفحہ 80“ (’ اعجاز احمد یہ “ تو کوئی کتاب نہیں ، البتہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک تصنیف ”اعجاز احمدی“ ہے اور اس کتاب کا دوسرا نام ” ضمیمہ نزول المسیح “ بھی ہے لیکن جن صفحات کے حوالے پیش کئے جا رہے تھے وہاں پر یہ شعر اور اس کا ترجمہ موجود نہیں تھا۔) اب تک صورت حال یہ تھی کہ سوال کرنے والی قابل ٹیم نے اعتراض کرنے کے لئے ایک عبارت پڑھی جو کہ ان الفاظ سے شروع ہوتی تھی ” تمہارے حسین اور مجھ میں بڑا فرق ہے۔“ اور چند منٹ میں اس عبارت کے تین مختلف کتابوں کے حوالے پیش کیے جا چکے تھے اور اس کے با وجود جماعت کے وفد کو دکھانے کے لئے یہ عبارت نہیں مل رہی تھی وو اغلباً خفت کو کم کرنے کے لیے شاہ احمد نورانی صاحب نے یہ مہمل سی وضاحت پیش کی:۔میرے خیال میں misunderstanding تھوڑی سی ہے۔آپ اس پر غور فرمائیں کہ انہوں نے جو یہاں کتابیں رکھی ہوئی ہیں۔یہ وہ ہیں جو ربوہ کی چھپی ہوئی ہیں اور اسی پر نشان لگے ہوئے ہیں۔جن حضرات نے سوالات کئے ہیں انہوں نے ان کتابوں کو دیکھ کر جو ان کی پرسنل ہیں انہوں نے ان میں سے ریفرنسز دیئے ہیں۔66 یہ عجیب وضاحت تھی۔سوال کرنے والے جن کتابوں سے حوالے پیش کر رہے تھے وہ انہوں نے خود تو شائع نہیں کی تھیں۔وہ بھی تو جماعت کی شائع کی ہوئی تھیں۔یہ سوال کرنے والوں کا کام تھا کہ وہ اس حوالے کا ثبوت پیش کرتے۔سپیکر صاحب نے جواب دیا