دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 171 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 171

171 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری وہ اپنی مرضی سے اپنے آپ کو اس مذہب کی طرف منسوب نہیں کر سکتا۔اور اس کے ساتھ آپ کے آئین میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہر شخص اپنے مذہب کو Profess کر سکتا ہے۔اور پھر یہ بھی اصرار کیا جارہا ہے کہ اس سے آپ کا کوئی حق متاثر بھی نہیں ہو گا۔یہ بحث کرتے ہوئے اٹارنی جنرل صاحب نے کہا۔۔۔۔I am just saying that your religion will not be affected because nobody is going to stop you from۔۔۔۔یعنی ” میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ کا مذہب متاثر نہیں ہوگا کیونکہ کوئی آپ کو روکے گا نہیں۔۔“ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا But my religion is affected; if my religious feelings and passions are affected, my religion is affected یعنی ” مگر میرا مذہب متاثر ہوتا ہے۔اگر میرے مذہبی احساسات اور جذبات متاثر ہوتے ہیں تو میرا مذہب متاثر ہوتا ہے۔66 اگر اٹارنی جنرل صاحب کو یا اس وقت وہاں پر موجود ممبران قومی اسمبلی کو پاکستان کے آئین میں یا کسی اور ملک کے آئین میں جس میں وہ جائیں ، ترمیم کر کے غیر مسلم قرار دیا جاتا تو کیا وہ یہی کہتے کہ اس سے مذہبی طور پر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمارے حقوق محفوظ ہیں۔یقینا وہ ایسا نہ کہتے بلکہ وہ اس پر شدید احتجاج کرتے۔