دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 386 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 386

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 386 مسلمانوں کا حصہ نہیں سمجھتے رہے۔اگر وہ اپنے آپ کو مسلمانوں کا حصہ نہیں سمجھتے رہے تو پھر مردم شماری میں اپنے آپ کو مسلمان کیوں لکھواتے رہے تھے۔جب وقت ختم ہوا تو جماعت کے وفد پر اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ اب کارروائی کچھ دنوں کے لیے رو کی جا رہی ہے اور سپیکر صاحب نے اعلان کیا کہ اب کچھ دنوں کے لیے کارروائی روکی جا رہی ہے کیونکہ اٹارنی جنرل صاحب بھی مشقت سے گزرے ہیں اور وفد کے اراکین بھی مشقت سے گزرے ہیں۔اسی گفتگو کے دوران اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا:۔It is a strain on me also۔۔۔۔۔۔یہ کارروائی ) مجھ پر بھی بوجھ ہے۔۔۔کو ظاہر نہ کیا جائے۔جماعت کے وفد کے رخصت ہوتے وقت سپیکر صاحب نے شکریہ ادا کیا اور تلقین کی کہ اس کارروائی مرزا اس وقت بعض ممبرانِ اسمبلی اس بات کا اعلان بھی کر رہے تھے کہ حضور سے جو سوال ہونے ہوں ان کی اطلاع جماعت کو پہلے ہی سے ہوتی ہے۔اور راولپنڈی کے ایک ممبر قومی اسمبلی عبدالعزیز بھٹی صاحب جو وکیل بھی تھے نے اس کا ذکر ایک احمدی وکیل مکرم مجیب الرحمن صاحب سے کیا اور وجہ یہ بیان کی کہ صاحب یوں جواب دیتے ہیں جیسے انہیں سوال کا پہلے سے ہی علم ہو۔مکرم مجیب صاحب نے اس کا جواب یہ دیا کہ جماعت کی سو سالہ تاریخ میں جو اعتراضات بارہا کئے جاچکے ہیں اور جن کا جواب بارہا دیا جا چکا ہے ان کے بارے میں آپ کا یہ خیال کیوں ہے کہ خلیفہ وقت کو ان کا جواب معلوم نہیں ہو گا۔آپ مجھے کوئی ایسا سوال بتائیں جو جماعت کی تاریخ میں پہلے نہ کیا گیا ہو اور آپ نے پہلی مرتبہ کیا ہو۔(85)