خدا کی قسم

by Other Authors

Page 34 of 40

خدا کی قسم — Page 34

34 میرے اُن گذشتہ نشانوں سے جو روز روشن کی طرح نمایاں ہیں انکار بھی کر دے اور مسلمان ہونے کے لئے کوئی نشان چاہے اور اس بارے میں بغیر کسی بیہودہ حجت بازی کے جس میں بد نیتی کی بو پائی جائے سادہ طور پر یہ اقرار بذریعہ کسی اخبار کے شائع کر دے کہ وہ کسی نشان کے دیکھنے سے گو کوئی نشان ہو لیکن انسانی طاقتوں سے باہر ہو اسلام کو قبول کرے گا تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ ابھی ایک سال پورا نہ ہو گا کہ وہ نشان کو دیکھ لے گا کیونکہ میں اُس زندگی میں سے نور لیتا ہوں جو میرے نبی متبوع کو ملی ہے۔کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کر سکے۔“ (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 140) دنیا میں صرف دو زندگیں قابل تعریف ہیں۔(۱) ایک وہ زندگی جوخود خدائے حی قیوم مبدء فیض کی زندگی ہے۔(۲) دوسری وہ زندگی جو فیض بخش اور خدا نما ہو۔سو آؤ ہم دکھاتے ہیں کہ وہ زندگی صرف ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے۔جس پر ہر ایک زمانہ میں آسمان گواہی دیتا رہا ہے اور اب بھی دیتا ہے۔اور یا درکھو کہ جس میں فیاضانہ زندگی نہیں وہ مردہ ہے نہ زندہ۔اور میں اُس کھا کر کہتا ہوں جس کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بدذاتی ہے کہ خدا نے مجھے میرے بزرگ واجب الاطاعت سیدنا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی دائمی زندگی اور پورے جلال اور کمال کا یہ ثبوت دیا ہے کہ میں نے اُس کی پیروی سے اور اس کی محبت سے آسمانی نشانوں کو اپنے اوپر اُترتے ہوئے اور دل کو یقین کے نور سے پُر ہوتے ہوئے پایا اور اس قدر نشان غیبی دیکھے۔کہ اُن کھلے کھلے نوروں کے ذریعہ سے میں نے اپنے خدا کو دیکھ لیا ہے۔“ تحفہ گولڑویہ صفحہ 54 (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 140) مجھے اس ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُس نے میری تصدیق کے لئے آسمان پر یہ نشان ظاہر کیا ہے اور اُس وقت ظاہر کیا ہے جبکہ مولویوں نے میرا نام دجال اور کذاب اور کافر بلکہ اکفر رکھا تھا۔یہ وہی نشان ہے جس کی نسبت آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں بطور پیشگوئی وعدہ دیا گیا تھا اور وہ یہ ہے۔قُلْ عِنْدِئَ شَهَادَةً مِنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِئَ شَهَادَةً مِنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ