خدا کی قسم

by Other Authors

Page 33 of 40

خدا کی قسم — Page 33

33 صحاح میں درج ہیں۔وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا الراقم میرزا غلام احمد عفا اللہ عنہ وایده 17 اگست 1899ء) (منقول از عقائد وتعلیمات صفحه 137 مطبوعه نظارت دعوت وتبلیغ قادیان اکتوبر 1955ء) مجھے اس ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جس پر افترا کرن لعنتیوں کا کام ہے کہ اس نے مسیح موعود بنا کر مجھے بھیجا ہے اور میں جیسا کہ قرآن شریف کی آیات پر ایمان رکھتا ہوں ایسا ہی بغیر فرق ایک ذرہ کے خدا کی اس کھلی کھلی وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھے ہوئی جس کی سچائی اس کے متواتر نشانوں سے مجھ پر کھل گئی ہے اور میں بیت اللہ میں کھڑے ہو کر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے وہ اسی خدا کا کلام ہے جس نے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا کلام نازل کیا تھا۔“ کرامات الصادقین (روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 210) ” مجھے اللہ جل شانہ کی قسم کہ میں کا فرنہیں لا الہ الا اللَّهُ مُحَمَّدْ رسول اللہ میرا عقیدہ ہے۔اور وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت میرا ایمان ہے میں اپنے اس بیان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس قدر قرآن کریم کے حرف ہیں اور جس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تعالیٰ کے نزدیک کمالات ہیں کوئی عقیدہ میرا اللہ اور رسول کے فرمودہ کے برخلاف نہیں۔اور جو کوئی ایسا خیال کرتا ہے خود اسکی غلط فہمی ہے اور جو شخص مجھے اب بھی کافر سمجھتا ہے اور تکفیر سے باز نہیں آتا وہ یقینا یا در کھے کہ مرنے کے بعد اُس سے پوچھا جائیگا میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا خدا اور رسول پر وہ یقین ہے کہ اگر اس زمانہ کے تمام ایمانوں کو ترازو کے ایک پلہ میں رکھا جائے اور میرا ایمان دوسرے پلہ میں تو بفضلہ تعالیٰ یہی پلہ بھاری ہوگا۔“ تریاق القلوب (روحانی خزائن جلد 7 صفحه 67) " مجھے اُس ہے جس نے مجھے بھیجا ہے کہ اگر کوئی سخت دل عیسائی یا ہندو یا آریہ