خدا کی قسم — Page 35
35 مُسْلِمُون۔یعنی ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی ایک گواہی ہے کیا تم اس کو مانو گے یا نہیں۔پھر ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی ایک گواہی ہے کیا تم اس کو قبول کرو گے یا نہیں۔یادر ہے کہ اگرچہ میری تصدیق کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت گواہیاں ہیں اور ایک سو سے زیادہ وہ پیشگوئی ہے جو پوری ہو چکی جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں۔مگر اس الہام میں اس پیشگوئی کا ذکر محض تخصیص کے لئے ہے۔یعنی مجھے ایسا نشان دیا گیا ہے جو آدم سے لے کر اس وقت تک کسی کو نہیں دیا گیا۔غرض میں خانہ کعبہ میں کھڑا ہو کر قسم کھا سکتا ہوں کہ یہ نشان میری تصدیق کے لئے ہے نہ کسی ایسے شخص کی تصدیق کیلئے جس کی ابھی تکذیب نہیں ہوئی اور جس پر یہ شور تکفیر اور تکذیب اور تفسیق نہیں پڑا اور ایسا ہی میں خانہ کعبہ میں کھڑا ہو کر حلفا کہہ سکتا ہوں کہ اس نشان سے صدی کی تعیین ہوگئی ہے۔“ ترجمه کتاب البريه (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 143) محمد است امام و چراغ ہر دو جہاں محمد است فروزنده زمین و زماں خدا نه گویمش از ترس حق مگر بخدا خدا نماست وجودش برائے عالمیاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جہانوں کے امام اور چراغ ہیں اور زمین و آسمان کو روشن کرنے والے ہیں۔میں خدا تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے آپ کو خدا تو نہیں کہتا۔مگر آپ کا وجود اہلِ جہاں کے لئے خدا نما ہے۔(روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 157)