خدا کی قسم

by Other Authors

Page 11 of 40

خدا کی قسم — Page 11

11 لیجئے ، پھر اس کو بھی مانیں کسی جگہ ٹھہریں تو سہی۔اگر ہم سے وہی سلوک کرنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں تعلیم دی ہے اور اس کو یہ ہماری شریعت ماننے پر آمادہ ہیں تو پھر وہ شریعت سن لیجئے وہ کیا ہے۔وہ شریعت یہ ہے:۔ہم مسلمان ہیں خدائے واحد ولا شریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لا إلهَ إِلَّا اللہ کے قاتل ہیں اور خدا کی کتاب اور اس کے رسول محمد صلی آیتم کو جو خاتم الانبیاء ہے مانتے ہیں اور فرشتوں اور یوم البعث اور بہشت اور دوزخ پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور رسول نے حرام کیا اس کو حرام سمجھتے ہیں اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے ہیں اور ہم شریعت میں کچھ بڑھاتے اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ صلی یہی تم سے ہمیں پہنچا اس کو قبول کرتے ہیں چاہے ہم اس کو سمجھیں یا اس کے بھید کو سمجھ نہ سکیں اور اس کی حقیقت تک پہنچ نہ سکیں اور ہم اللہ کے فضل سے مومن موحد مسلم ہیں“۔(روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 7) پس اگر ان کے نزدیک احمدیوں کی شریعت وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی تو پھر وہ شریعت تو یہ ہے۔مگر جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے کبھی اس پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے کبھی دوسرے پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے۔کوئی ایک بات تو واضح طور پر مانیں اور عہد کریں کہ ہاں ہم اس بات سے نہیں ملیں گے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔میں سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اور میری جماعت مسلمان ہے اور وہ آنحضرت سلیم اور قرآن کریم پر اسی طرح ایمان لاتی ہے جس طرح پر ایک سچے مسلمان کو لانا چاہئے۔(روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 260) اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ الزام تراشیاں اسی طرح جاری رہیں اور کہیں اور فرضی قصے جماعت احمدیہ کی طرف منسوب کرتے چلے جائیں اور ہمیں جواب دینے کی اجازت نہ ہو اور جماعت احمدیہ کی زبان پر بھی پابندی لگی ہو ایک ملک میں اور قلم پر بھی پابندی ہو اور وہ اپنی آواز پہنچانے کی کوشش کرے لیکن ظاہر بات ہے کہ راستے میں بہت سی روکیں ہوں گی، وقتیں ہوں گی