خدا کی قسم

by Other Authors

Page 10 of 40

خدا کی قسم — Page 10

10 بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نحمده و نصلی علی رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود لا اله الا الله محمد رسول الله آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے حضرت امام جماعت احمدیہ کی طرف سے سارے علماء کو قسم اٹھانے کا چیلنج (در ثمین) ”علماء نے جماعت احمدیہ کے بارے میں جو مختلف ناجائز اور غیر حقیقی عقائد کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اس کے ایک قطعی حل کے لئے حضرت امام جماعت احمدیہ نے 6 مارچ 1987ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت احمدیہ کو کیا نصیحت کی اور آپ کا کیا دین تھا اور کیا کلمہ تھا یہ آپ کے اپنے الفاظ میں سنیئے :۔ہم مسلمان ہیں، خدائے واحد ولا شریک پر ایمان لاتے ہیں“۔ہاں ایک اور نتیجہ انہوں نے اس کتاب سے یہ نکالا ہے کہ شریعت منسوخ ہو گئی ان کے نزدیک اور اب مرزا غلام احمد کا کلام ہی ان کی شریعت ہے۔حیرت ہے ان کی فتنہ پردازیوں پر کوئی خدا کا ادنی سا بھی خوف نہیں کھاتے کیسے کیسے بڑے جھوٹ بولتے ہیں اور کس قدر بے باکی سے بولتے ہیں مگر اگر یہی بات ان کی سچی ہے تو پھر مرزا غلام احمد قادیانی نے جو شریعت ہمیں بتائی ہے وہ سن