خدا کی قسم

by Other Authors

Page 9 of 40

خدا کی قسم — Page 9

9 روح اور نظریہ کے ماتحت کہ سعید الفطرت لوگ حضرت مرزا صاحب کے دعاوی پرسنجیدگی سے غور فرمائیں۔اور دوسری طرف ان کی تائید ونصرت میں ان کے سلسلہ کی کامیابی و کامرانی کے خدائی سلوک کا مشاہدہ کریں تا کہ ان کو آپ کے دعویٰ مسیحیت و مہدویت کو قبول کرنے کی توفیق ملے۔اور خدمت دین اور اشاعت اسلام کی سعادت و موقع نصیب ہو۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محترم بشیر الدین الہ دین صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس کے نیک اور خوشگوار نتائج ظاہر ہوں۔شریف احمد امینی ایڈیشنل ناظر دعوت و تبلیغ قادیان