خدا کی قسم

by Other Authors

Page 8 of 40

خدا کی قسم — Page 8

8 والا نہ صرف یہ کہ خدائی برکت سے محروم ہو جاتا ہے۔بلکہ اس کی سزا کا بھی مستحق بنتا ہے۔4۔چودھویں صدی ہجری میں حضرت بانی جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے دعوی کیا کہ الف۔” مجھے خدا کی پاک اور مطہر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی اور بیرونی اختلافات کا حکم ہوں۔یہ جو میرا نام مسیح اور مہدی رکھا گیا ان دونوں ناموں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشرف فرمایا اور پھر خدا نے اپنے بلا واسطہ مکالمہ سے یہی میرا نام رکھا اور پھر زمانہ کی حالت موجودہ نے تقاضا کیا کہ یہی میرا نام ہو۔غرض میرے ان ناموں پر یہ تین گواہ ہیں۔میرا خدا جو آسمان اور زمین کا مالک ہے میں اُس کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں اُس کی طرف سے ہوں اور وہ اپنے نشانوں سے میری گواہی دیتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 345) ب۔بریلی کے ایک شخص نے حضرت بانی جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد صاحب کی خدمت میں لکھا کہ کیا آپ وہی مسیح موعود ہیں جس کی نسبت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے احادیث میں خبر دی ہے اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اس کا جواب لکھیں۔اس پر حضور علیہ السلام نے اسے خلفاً تحریر فرمایا کہ میں نے پہلے بھی اس اقرار مفصل ذیل کو اپنی کتابوں میں قسم کے ساتھ لوگوں پر ظاہر کیا ہے۔اور اب بھی اس پر چہ میں اس خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر لکھتا ہوں۔جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں۔جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان احادیث صحیحہ میں دی ہے۔جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور دوسری صحاح میں درج ہیں۔وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا۔“ الراقم مرزا غلام احمد عفا اللہ عنہ واید ۱۷ را گست ۱۸۹۹ء ( ملفوظات، جلد اول، صفحہ 218 مطبوعہ قادیان 2010ء) حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود نے اپنے دعاوی کے بارہ میں اپنی مختلف کتب و تحریرات میں جو خدا تعالیٰ کی قسمیں کھائی ہیں، ان کو ہمارے محترم دوست بشیر الدین الہ دین صاحب سیکریٹری تبلیغ جماعت احمد یہ سکندر آباد نے اس رسالہ میں جمع کیا ہے۔اس