خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 39 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 39

خاتون صالحہ 39 لجنہ اماء اللہ لاہور۔اس لئے والد صاحب نے والدہ صاحبہ کو کہا کہ میرا ایک پرچہ خراب ہو گیا ہے اسکا زبانی حصہ ابھی باقی ہے محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ سے میری کامیابی کے لئے دعا کی درخواست خاص کریں والدہ صاحبہ نے بتایا کہ خط ملنے پر بھی سخت پریشانی ہوئی اور ماسی سعیدہ بیگم صاحبہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ڈاکٹر صاحب کا خط پڑھ کر سنایا تو جلدی سے فرمانے لگیں۔کہ ہر ہفتہ اور اتوار کو غلام علی بیوی کے پاس سیالکوٹ بھاگ آتا تھا۔تو اب پاس ہونے کی فکر ہو گئی ہے اس حال میں کیا پاس ہونا ہے۔والدہ صاحبہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کی کہ خالہ جی آپ دعا تو کریں۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل نازل فرمادے گا۔" اگلے دن جب والده صاحبه های سعیدہ بیگم صاحبہ کے ہاں گئیں تو وہ والدہ صاحبہ کو دیکھتے ہی فرمانے لگیں کہ زینب تو بہت فکر مندی اور ملال میں تھی۔میں نے غلام علی کے لئے خدا کے حضور دعا شروع کی تو خدا تعالیٰ نے غلام علی کے لئے خوشخبری دی ہے اور فرمایا ” پنجابی میں الہام ہوا۔غلام علی ٹاپو و نگر ٹپ جائے گا" یعنی غلام علی ایک ہی چھلانگ میں پار ہو جائے گا۔والدہ صاحبہ نے اسی خوشخبری کی اطلاع فورا والد صاحب کو کردی والد صاحب جب امتحان ختم کر کے واپس سیالکوٹ آئے تو انہوں نے امتحان کے واقع کو یوں بیان کیا کہ زبانی امتحان کے لئے ہم سب لڑکے قطار دار کھڑے تھے اس وقت انگریز ممتحن نے ایک زبانی سوال کرتے وقت ایک ایسا سوال پوچھا جو سر اور کنپٹوں کی شریانوں سے تعلق رکھتا تھا مگر اس سوال کا تسلی بخش جواب کوئی لڑکا نہ دے سکا۔اور ممتحنوں کے چہرے سے ناپسندیدگی کے نشان ظاہر ہونے