خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 38 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 38

خاتون مصالحہ 38 لجنہ اماء اللہ لاہور سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ خلیفتہ المسیح الثانی اس قدر تیزی، توجہ اور شفقت کا اظہار فرمائیں گے کہ ہماری تسلی کے لئے اس طرح مشن ہاؤس سے ایک وفد بھیجوائیں گے خدا کی عنایت اور حضور کی اس زرہ نوازی پر جہاں ہمارے دل خدا کے حضور شکر سے لبریز ہوئے وہاں یہ بھی اندازہ ہوا کہ حضور کی شفقت اور محبت دور دراز جگہ پر رہنے والے ایک خادم پر کس قدر تھی۔الحمد للہ یہ تھی دعا کہ حقیقت پر یقین کی انتہا جو والد اور والدہ صاحبہ کے دل میں ایمان و یقین محکم کی طرح ہر دم جاگزیں رہتی۔منکرین نشان مانگتے ہیں مسیح وقت اور خلفاء کی سچائی پر جو روز روشن کی طرح اس واقع سے عیاں ہے۔قبولیت دعا کا معجزہ والدہ صاحبہ خود بھی دعا گو خاتون تھیں اور بزرگوں کی خدمت میں ہردم دعاؤں کی درخواست لئے حاضر ہوا کرتی تھیں بچپن سے آخر تک ان کو نماز تہجد کے لئے شب بیداری کرتے ہم نے دیکھا کبھی ناغہ نہ ہونے دیا اور یہ عادت اور شوق ان کو سیالکوٹ میں اپنے بچپن کے زمانہ سے حضرت مای سعیدہ بیگم صاحبہ (غالباً ہمشیرہ محترم حضرت میر حامد شاہ صاحب کی صحبت میں رہنے سے پیدا ہوا۔جو ایک صاحب الہام - دعا گو اور بزرگ خاتون تھیں جن کی قبولیت دعا کا کرشمہ رقم کرتی ہوں۔والدہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ہمارے والد صاحب ڈاکٹری کے آخری سال میں پڑھتے تھے۔سالانہ امتحان میں ان کا ایک پرچہ خراب ہو گیا بہت فکر دامنگیر ہوئی، ابھی زبانی امتحان باقی تھا