خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 47 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 47

خاتون صالحہ 47 لجنہ اماء اللہ لاہور گھر آکر ہمیں بتایا کہ میں نے عرض کیا کہ حضور آپ مطمئن رہیں کہ یہ پنڈال بھی کم ہو جائے گا اور جب پھر جلسہ سالانہ کا افتتاح ہو کر با قاعدہ اجلاس شروع ہوئے تو لوگ جوق در جوق سننے کے شوق میں بلکہ راہ گیر چلتے چلتے جلسہ سننے شامل ہوتے تھے اور جلسہ کے دونوں اطراف کی سڑکیں بھی شامل ہونے والوں سے پر نظر آنے لگیں اور جب جلسہ بخیر خوبی اختتام پذیر ہوا تو حضور قائد صاحب کو فرمانے لگے۔" محمود تمہارا اندازه درست نکلا۔اسی طرح جب قائد صاحب کے بارے میں حضور ذکر فرماتے تو اپنے لاہور والے محمود " نام لیکر پکارا کرتے تھے یہ تھا حضور کا محترم والد صاحب اور والدہ صاحبہ کی اولاد سے بھی مشفقانہ سلوک جو ان کے حسن و احسان کی تصویر پیش کرتا ہے۔الحمد لله حرم محترم حضرت مسیح موعود کی والدہ صاحبہ کے غریب خانہ پر تشریف آوری والدہ صاحبہ اپنے آپ کو اس لحاظ سے بے حد خوش قسمت سمجھتی تھیں کہ بابرکت وجود خاندان کبھی والدہ کی درخواست پر اور کبھی ذرہ نوازی سے بذات خود بھی غریب خانہ پر تشریف لا کر ہمارے لئے خوشی اور برکت حاصل کرنے کا موقعہ پیدا فرماتیں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حرم حضرت مسیح موعود ---- نہ صرف یہ کہ جہاں عاجزہ آمنہ صدیقہ کی شادی پر والدہ صاحبہ کی درخواست پر خاکسارہ کو اپنی دعاؤں سے رخصت کرنے تشریف لائیں بلکہ اس کے بعد بھی دو دفعہ اچانک بذات خود تشریف لے آئیں وہ اس طرح کہ کسی جگہ ایک دفعہ محلہ دار الفضل تشریف لا ئیں تو معلوم ہونے