خُوبصورت یادیں — Page 48
خاتون صالحہ 48 لجنہ اماء الله لا ہو پر کہ زینب یعنی والدہ صاحبہ کا گھر قریب ہی ہے ایک خادمہ کے ساتھ ہمارے ہاں اچانک تشریف لے آئیں اور ہم خوشی اور حیرت میں ڈوب گئے۔اور پھر ایک دفعہ خاکسارہ کا سب سے بڑا بیٹا مسعود اول جب ایک سال کی عمر کا تھا اور وہ سخت بیمار ہو گیا خاکسارہ اس کو لاہور سے قادیان والدہ کے پاس لے گئی اور تقریباً ایک ماہ قیام کیا اس دوران والدہ نے حضور کی خدمت میں دعا کی غرض سے لکھا ہوا تھا اور حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی خدمت میں خود دعا کی غرض سے حاضر ہوئی تھیں تو ایک دن کیا دیکھتے ہیں کہ دوپہر کا وقت تھا۔حرم حضرت مسیح موعود علیہ السلام محلہ دار الفضل میں کسی دعوت ولیمہ پر تشریف لائی ہوئی تھیں دعوت کے بعد اپنی خادمہ کو لے کر پیدل ہی چہل قدمی کرتی ہوئی تشریف لے آئیں اور فرمانے لگیں کہ میں قریب آئی ہوئی تھی تو میں نے سوچا کہ زینب کے نواسے آمنہ کے بیٹے کا حال معلوم کرلوں۔اور پھر آپ نے حال معلوم کیا اور بچے کے جسم پر ہاتھ پھیرا اور دعا فرمائی۔چند منٹ تشریف فرماتے ہوئے تسلی دینے کے بعد آپ واپس تشریف لے گئیں۔یہ وہ حسین نظارے ہیں جو والدہ صاحبہ کی مستورات خاندان سے محبت اور عقیدت کی غمازی کرتے ہیں۔الحمد للہ حرمات خلیفتہ المسیح الثانی بھی امی جان کی اس محبت کا جواب محبت کے رنگ میں ہی دیا کرتی تھیں۔حضرت ام طاہر احمد صاحبہ اور حضرت صالحہ بیگم صاحبہ بیگم حضرت میر محمد اسحاق صاحب بھی اسی طرح ایک دو دفع اچانک تشریف لاتی رہیں جبکہ وہ کسی جگہ لجنہ کے کام کے سلسلہ میں تشریف لاتیں۔لاہور میں