خُوبصورت یادیں — Page 46
خاتون صالحہ 46 لجنہ اماء اللہ لاہور مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے گھر میں نچلے حصے میں ٹھرا کرتے تھے۔زبان پر آیا تو ان کی حضرت ام طاہر احمد صاحب کا نام یادیں بھی ذہن میں گھومنے لگیں کہ کس طرح والدہ صاحبہ کے ہمراہ عاجزہ کو بھی حضور کی خدمت میں ملاقات یا مشورہ کے لئے ملنا ہوتا تو ہم علی الصبح جایا کرتے تھے تا حضور سے ناشتہ پر ہی ملاقات حاصل کرلیں ناشتہ کی باری خواہ حضرت امی جان ام ناصر احمد صاحب کے گھر پر ہوتی یا حضرت ام طاہر احمد صاحب کے گھر - اندر اطلاع ملنے پر آپا جان والدہ صاحبہ کو ناشتہ کے دوران ہی بلوالیتیں۔اور حضور از راہ شفقت آنے کا مقصد دریافت فرمالیا کرتے۔حضور کے دفتر تشریف لے جانے پر اکثر حضرت ام طاہر احمد صاحب والدہ صاحبہ کو لجنہ کے کام کے سلسلہ میں یا ویسے ہی مزید ٹھہرنے کو فرماتیں اور ان کی خوش طبعی کی وجہ سے سلسلہ گفتگو چلتا رہتا۔جلسہ سالانہ اول جو پارٹیشن کے بعد پہلا جلسہ رتن باغ لاہور کے بالمقابل سیمنٹ بلڈنگ کے ساتھ میدان (جو میکلوڈ روڈ تک پھیلا ہوا تھا) میں منعقد ہوا تھا اس جلسہ کے انتظامات کے انچارج قائد صاحب محترم قریشی محمود احمد ہاشمی ایڈووکیٹ تھے اور اس وقت کے امیر جماعت جسٹس شیخ بشیر احمد صاحب تھے جلسہ سالانہ کا پنڈال تیار ہونے پر حضور کی خدمت میں ملاحظہ کے لئے درخواست کی گئی حضور تشریف لائے اور خوشی کا اظہار فرمایا اور از راہ تفنن فرمانے لگے۔" محمود یہ تم نے کیا کیا کہ اتنا بڑا پنڈال بنوادیا اب بھرنا اس میں لوگ قائد صاحب نے