خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 30 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 30

خاتون صالح 30 ہ اماء اللہ لاہور افزائی کا موجب ہی تھے بلکہ ہمارے دل و دماغ کے نہاں خانوں میں اس پیکر کوہ وقار کے حسن و احسان کی جو تصویر قائم کر گئے اس نے ہمیں ان قابل احترام ہستیوں کا گرویدہ بنا دیا یہ ہستیاں اب کہاں سے لائیں جو ہر چیز سے بے نیاز ایک عطا ہی عطا نظر آتی رہیں جو ہر آن جاری و ساری رہتی ہے۔پھر جس وقت ہم روانہ ہونے لگے تو آپ نے محترمہ بوامتہ الباری صاحبہ سے فرمایا کہ ڈرائیور کو کہیں کہ ان کو گھر چھوڑ آئے۔اور رخصت کے وقت فرمایا کہ آپ لوگ جلدی جلدی ملنے آیا کریں۔سبحان اللہ۔حضرت آپا جان کے اوصاف حمیدہ سے جب غیروں نے اتنا حصہ پایا تو آپ کی اولاد پر ان صفات کا پر تو پڑنا ایک یقینی امر ہے اور خدا کے فضل سے ہمیں ان کی صاحبزادیوں میں خوبیاں ایک دوسرے سے بڑھ کر نظر آتی ہیں۔عزت و تکریم قدر دانی۔مہمان نوازی اور حسن اخلاق اور حسن گفتار کی قابل تقلید نمونہ نظر آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو قائم و دائم رکھے اور اپنے فرائض منصبی کو ادا کرنے کی توفیق آمین حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی خوش طبعی کا واقعہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ خاکسارہ اور قائد صاحب قریشی محمود احمد ایڈووکیٹ بچوں کو کراچی سیر کے لئے لے کر گئے اور وہاں ہمشیرہ امتہ الحفیظ بیگم محمود احمد بھٹی صاحب کے گھر ٹھرے۔اتفاق سے انہی دنوں حضرت صاحبزادی نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبه