خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 11 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 11

خاتون صالحه II لجنہ اماء اللہ لاہور دست مبارک سے دولھا کو ہار پہنا کر بچی کو اپنی دعاؤں سے رخصت کر کے ممنون فرمائیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی اپنی فراخدلانہ شفقت کا اظہار فرماتے ہوئے مقررہ دن بارات کی آمد سے کچھ پیشتر والدہ صاحبہ کے غریب خانہ واقعہ محلہ دار الفضل میں تشریف فرما ہوئے اور بارات کی آمد پر مکرم قریشی محمود احمد ہاشمی دولھا کو اپنے ہاتھ سے ہار پہناتے ہوئے ساتھ لیکر دالان میں تشریف لے آئے جہاں بارات کے بیٹھنے کا انتظام تھا۔قریشی محمود احمد ہاشمی بیان کرتے ہیں کہ حضور نے مجھے ہار پہنانے کے بعد ایسی جگہ بٹھایا کہ جہاں ایک طرف آپ خود تشریف فرما تھے اور میری دوسری طرف حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب تشریف رکھتے تھے۔اور حضور نے اپنے دست مبارک سے میرے لئے چائے بنائی اور کچھ وقت اس طرح دعوت خوردونوش کے بعد حضور نے ہماری رخصتی پر دلی دعاؤں سے نواز کر ہمیں سرفراز فرمایا اور اس طرح حضور کی حسن و احسان کی نہ مٹنے والی یادیں ہمارے لئے ایک قیمتی سرمایہ بن گئیں۔حرمات محترمات والدہ صاحبہ کو ہمیشہ ہمشیرہ زینب یا بہن زینب کہہ کر پکارا کرتی تھیں یہ پیکر کوہ وقار ہستیاں کس قدر دو سرے کے وقار کو بھی خاطر رکھیں گویا حسن و احسان کی تصویریں تھیں اب نہ وہ وقت رہے نہ وہ ہستیاں صرف یادیں ہی یادیں ہیں جو صفحہ قرطاس پر بکھر رہی ہیں۔