خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 10 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 10

10 میں خدا کے خاص فضل سے شامل تھے۔اس کشف اور دعائے خاص کا ذکر ملک غلام فرید ایم اے نے بھی الفضل ۲۱ اگست ۱۹۴۸ء کے صفحہ ۲ پر اپنے مضمون میں کیا ہے۔اور پارٹیشن کے بعد ملک غلام فرید صاحب ایم اے نے ہم سے بیان فرمایا کہ ”میں اور آپ کے ابا جان بورڈنگ ہاؤس میں ایک ہی کمرے میں رہائش رکھتے تھے۔غرضیکہ والد صاحب کو خدا کے فضل سے حضرت خلیفہ المسیح الاول کی صحبت پاک اور شاگردی بھی نصیب ہوئی اور ساتھ ساتھ حضرت خلیفہ المسیح الثانی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے دوستانہ تعلق پیدا ہونے کا موقع بھی ملا۔اور پھر خادم کی حیثیت سے جذبہ خدمت گزاری اور عقیدت مندی بڑھتا چلا گیا۔اس عقیدت و مودت کے نظارے کا کچھ حصہ قارئین کے لئے بغرض دعا تحریر کر رہی ہوں جو ہماری شادی کے موقع سے متعلق ہے تاکہ اس جانے والے کی یاد ابدی دعاؤں کا ذریعہ بن جائے۔عاجزہ کی شادی کی تاریخ والد خاکسار کی شادی کا تذکرہ صاحب کی وفات (جو ۱۹۳۸ء میں کلکتہ میں ہوئی) کے جلد بعد ہی متعین کر دی گئی۔ہم لوگ چونکہ والد۔صاحب کی وفات کے بعد قادیان میں سکونت پذیر ہو گئے تھے اس لئے والدہ مرحومہ نے تاریخ مقرر ہونے پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں عریضہ لکھا کہ حضور کے علم میں ہے کہ آپ کے خادم ڈاکٹر غلام علی مرحوم وفات پاچکے ہیں ان کی بیٹی آمنہ بیگم کی بارات فلاں دن آنے والی ہے اور خاکسارہ کی تمنا ہے کہ حضور از راہ شفقت اپنے