خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 12 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 12

خاتون صالحه 12 لجنہ اماء اللہ لاہور ایک اور تاریخی واقعہ والدہ سے تعلق رکھتا ہے بعض دفعہ اللہ تعالٰی اپنے نیک پاک بندوں سے محبت رکھنے والوں کے لئے بھی اپنے لطف کا اظہار مختلف انداز میں کرتا ہے۔جس واقعہ کا میں ذکر کرنے والی ہوں وہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا ایک کشف ہے جسے میں اختصار سے بیان کروں گی جو ے فروری ۱۹۴۵ء کے الفضل میں بھی چھپ چکا ہے۔یہ کشف اگر چہ اپنے انبیاء اور خلفاء کی تائید کے لئے خدا کی قدرت کا ایک مظہر ہے مگر اس کا تعلق چونکہ ان کی بیٹی امتہ الحفیظ بیگم محمود احمد بھٹی آف کراچی۔۔۔۔۔کی شادی سے ہے اس لئے والدہ صاحبہ اس کشف کو اپنی خوش بختی تصور کیا کرتی تھیں۔واقع یوں ہے کہ والدہ صاحبہ نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں خط تحریر کیا جس میں لکھا تھا کہ ان کی ہمشیرہ بیگم میجر ڈاکٹر شاہ نواز خاں صاحبہ نے اپنے بیٹے محمود احمد بھٹی کے لئے میری بیٹی امتہ الحفیظ کا رشتہ مانگا ہے حضور اس بارہ میں اپنی رائے سے مستفیض فرمائیں۔اور دعا کے لئے بھی حضور سے درخواست کی تھی۔یہ خط جس وقت حضور کی خدمت میں لے جایا گیا حضور اس وقت صبح کی نماز کے بعد تھوڑا سا آرام فرما کر جاگتے ہی تھے کہ نوکر نے بتایا کہ کوئی عورت آئی ہے۔حضرت ام ناصر صاحبہ کمرے کے دروازے کی طرف دیکھنے گئیں اتنے میں حضور پر غنودگی طاری ہوئی۔حضور کے الفاظ میں ہی مختصرا لکھ رہی ہوں۔یہ ایک کشفی نظارہ تھا جو معا ہو بہو پورا