خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 536 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 536

خطابات شوری جلد سوم ۵۳۶ مشاورت ۱۹۵۲ء شام والوں کو ہے وہ بنگال کو نہیں لیکن وہ اپنا بوجھ آپ اُٹھا رہے ہیں۔ہم انہیں کوئی مدد نہیں دےرہے۔صرف ایک ہزار روپیہ کی مدد دے رہے ہیں۔پھر مولوی محمد صاحب نے پریس کا سوال اُٹھایا ہے۔بنگال میں دو تین ہزار احمدی ہوگا لیکن سیلون میں کوئی سو ڈیڑھ سو احمدی ہے۔ان کا آج ہی خط پہنچا ہے کہ اُنہوں نے اپنا پر لیس جاری کر رکھا ہے۔پھر مکان بھی بنایا ہے، ان چیزوں کے لئے اُنہوں نے وہیں سے چندہ لیا ہے۔پھر انڈونیشیا ہے۔وہ مرکز سے کتنا دور ہے وہ نہ صرف اپنا کام چلا رہے ہیں بلکہ ہمارا حصہ بھی نکالتے ہیں۔پھر سنگا پور ہے۔وہاں صرف چند افراد ہیں لیکن وہ سارے ملک میں کام کرتے ہیں۔پھر گولڈ کوسٹ ہے۔نائیجیریا ہے۔یہ ممالک کتنے دور ہیں۔ان کی زبان مختلف ہے، اخلاق مختلف ہیں ، عادات مختلف ہیں ، وہ اپنا کام بھی چلا رہے ہیں اور ہمارا حصہ بھی دے رہے ہیں۔وہ کہیں تجارت کرتے ہیں اور کہیں نئے کام کرتے ہیں۔تین مبلغ وہاں ہیں، صرف ان کی تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔میں مانتا ہوں کہ اپنی ضرورتوں کے مطابق کوشش کرنی چاہئے اور مطالبہ کرنا چاہئے لیکن اسے حقیقت سمجھ لینا غلط ہے۔مانگنے کا ایک ذریعہ ضرور ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ شور مچاؤ۔پس آپ بے شک شور کریں لیکن جو مل جائے مل جائے۔پنجاب پر ساری دُنیا کا بوجھ ہے۔تحریک جدید کا روپیہ تو باہر ہی خرچ ہوتا ہے اور یہ روپیہ ساڑھے تین ہزار آدمی دے رہے ہیں۔جو قریباً سب کے سب ویسٹرن پاکستان والے ہی ہیں۔انہیں احساس ہے کہ ہماری ذمہ داری اور قسم کی ہے۔راولپنڈی نے کل شور مچایا تھا، اب ان کی تسلی ہو جائے گی وہ لوٹ لیتے تو لوٹ لیتے۔انڈونیشیا میں نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گئے ہیں اور نہ آپ کا کوئی خلیفہ وہاں گیا ہے، اسی طرح ملایا اور سنگا پور ہے وہاں نہ نبی گیا ہے اور نہ خلیفہ۔سنگا پور میں پچاس آدمی ہیں وہ بادشاہوں اور نوابوں کے پاس جاتے ہیں اور اُنہیں تبلیغ کرتے ہیں اور ایک بادشاہ کے متعلق تو خیال ہے کہ وہ احمدی ہو جائے گا۔وہ ابھی احمدی ہوا تو نہیں لیکن اس نے کہا ہے کہ میں اپنے علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ میں کوئی روک پیدا نہیں کروں گا۔باقی لوگ بھی مخالفت کرتے ہیں۔سارے افراد کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا ہو جانا اصل