خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 465
خطابات شوری جلد سوم ۴۶۵ مشاورت ۱۹۵۲ء پھر صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے کچھ تجاویز ہیں، کچھ نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے تجاویز ہیں۔کچھ نظارت بہشتی مقبرہ کی طرف سے تجاویز ہیں اور کچھ نظارت امور عامہ کی طرف سے تجاویز ہیں۔نظارت بہشتی مقبرہ کا معاملہ زیادہ تر امور عامہ کے ساتھ متعلق ہے اس لئے ان دونوں کمیٹیوں کو میں ایک کر دیتا ہوں۔گویا نظارت بہشتی مقبرہ اور امور عامہ کی ایک کمیٹی ہوگی اور نظارت دعوت و تبلیغ کی دوسری کمیٹی ہوگی۔صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے جو معاملات پیش ہیں ان میں سے وقف کے قواعد میں دعوۃ و تبلیغ والی کمیٹی کے سپر د کرتا ہوں۔اور باقی ۴،۳،۱ اور ۵ یہ بجٹ کمیٹی کے سپر د کرتا ہوں۔گویا تین کمیٹیاں ہوں گی ایک کمیٹی بجٹ کی جو علاوہ تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ کے بجٹ کے صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی تجویز ۱ ،۴،۳ ، ۵ پر بھی غور کرے گی۔ایک کمیٹی امور عامہ کی ہوگی جو نظارت بہشتی مقبرہ کی تجاویز پر بھی غور کرے گی۔ایک کمیٹی نظارت دعوۃ و تبلیغ کی ہوگی جو صیغہ پرائیویٹ سیکرٹری کی تجویز نمبر۲ پر بھی غور کرے گی۔تجویز بابت کمپنی چار لاکھ جو ضمیمہ ایجنڈا کی صورت میں پیش کی گئی ہے یہ چونکہ بیت المال کا حصہ ہے اس لئے اسے بھی بجٹ کمیٹی کے سپرد کیا جاتا ہے۔سہولت کے لئے میں ان تینوں کمیٹیوں کے لئے مندرجہ ذیل تعداد ممبران کی مقرر کرتا ہوں۔بجٹ کمیٹی امور عامه دعوة وتبليغ ۳۶ ۱۵ ۱۵ بجٹ کمیٹی میں ناظر صاحب بیت المال، وکیل المال تحریک جدید اور محاسب اور نائب وکیل المال یہ چار آدمی تو دفتروں کی طرف سے ہوں گے باقی ۳۲ نمائندے جماعت کی طرف سے پیش ہوں گے۔امور عامہ میں ناظر صاحب امور عامہ اور ناظم صاحب وصیت کارکنوں کی طرف سے اور باقی ۱۳ دوست جماعت کے نمائندے ہوں گے۔دعوۃ وتبلیغ کی کمیٹی میں ناظر صاحب دعوۃ اور وکیل الاعلیٰ سلسلہ کی طرف سے اور باقی ۱۳ دوست جماعت کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔