خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 466
خطابات شوری جلد سوم ۴۶۶ مشاورت ۱۹۵۲ء اب پہلے دوست بجٹ کمیٹی کے لئے نام تجویز کر دیں۔جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ ہدایت دے چکا ہوں ایسے آدمیوں کا نام نہ لیا جائے جو یہاں نہیں ہیں۔بعض دوست یونہی نام لے دیتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ وہ یہاں ہیں بھی یا نہیں۔دوسرے ایسے آدمی کا نام پیش کرنا چاہئے جو اس کا اہل ہو۔یہ ضروری ہے کہ جس فن کے متعلق کسی کا نام پیش کریں وہ اسے سمجھتا ہو۔مثلاً بجٹ پر غور کرنا، اس میں تخفیف کرنا یا زیادتی کرنا یا بعض کام جو پہلے بجٹ میں شامل نہیں تھے اُن کو اب شامل کرنا یہ ایسے امور ہیں کہ ان کے لئے ضروری ہے کہ اسی دوست کا نام تجویز کیا جائے جو وسعت معلومات بھی رکھتا ہو اور اپنے علاقہ کے حالات اور چندہ کی وصولی وغیرہ کا اُسے تجربہ ہو یا چندوں کے حصول میں جو دقتیں پیش آتی ہیں ان کو وہ جانتا ہو یا وہ ذرائع جو جماعت کی ترقی کے لئے اختیار کرنے ضروری ہیں ان سے آگاہ ہو۔پھر یہ بھی مد نظر رہے کہ مختلف صوبہ جات کے نمائندے آجائیں۔یہاں جو جماعتیں نمائندگی کے لحاظ سے موجود ہیں ان میں بنگال ہے، سندھ ہے، کراچی ہے، بلوچستان ہے، بہاولپور ہے، پنجاب ہے، کشمیر ہے صوبہ سرحد ہے، اسی طرح غیر ملکی جماعتوں کے نمائندے بھی یہاں موجود ہیں۔مثلاً امریکہ کا نمائندہ ہے، شام کا نمائندہ ہے، انڈونیشیاء کا نمائندہ ہے، مصریا سوڈان کا نمائندہ ہے، اسی طرح بعض اور جماعتوں کے بھی نمائندے ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ بیرونی جماعتوں کے بجٹ وہیں پاس ہوتے ہیں ہمارے زیر بحث نہیں آتے۔وہ چند اصول ہمارے ساتھ طے کر لیتے ہیں اور ان کے مطابق مقامی طور پر بجٹ بنا لیتے ہیں۔پس ان کی دلچپسی ہمارے اس بجٹ سے زیادہ نہیں ہوتی۔جن کا چندہ بجٹ کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے وہ صرف پاکستان کے صوبے ہیں۔ہندوستان کی جماعتیں بھی چونکہ اب ہم سے الگ ہیں اس لئے ان کو بھی ہمارے بجٹ سے زیادہ دلچسپی نہیں۔پس ایسے نمائندے جو پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں کمیٹیوں میں ضرور آ جانے چاہئیں۔بنگال کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ، کراچی کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ، سندھ کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے۔بلوچستان کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے ، بہاولپور کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے۔اسی طرح پنجاب، کشمیر اور صوبہ سرحد کو بھی نمائندگی ملنی چاہئے۔یہ گویا آٹھ صوبے بن جاتے ہیں۔اس طرح آٹھوں صوبوں کی نمائندگی ہو جائے گی۔پنجاب کی جماعتیں چونکہ زیادہ ہیں اس لئے لازماً ان کی نمائندگی بھی