خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 261
خطابات شوری جلد سوم ۲۶۱ مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء کہ فلاں فلاں دوست نے اتنی قربانی کی کہ وہ سو سو میل پیدل چل کر ملاقات کے لئے آئے۔آخر ایسے لوگوں کی قربانیاں کس طرح بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رہ سکتی ہیں اس کا صرف یہی ذریعہ ہے کہ یہ باتیں ہمارے لٹریچر میں آجائیں۔صحابہ کی قربانیاں بھی اسی طرح آج تک محفوظ چلی آئی ہیں اگر اُن کے حالات قلم بند نہ کئے جاتے اور اُن کی قربانیوں کو محفوظ نہ رکھا جاتا تو ہمیں آج کس طرح معلوم ہوسکتا کہ فلاں صحابہ نے یہ قربانی کی اور فلاں صحابہ نے وہ قربانی کی۔اس قسم کی باتیں تبھی آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رہ سکتی ہیں جب ان کو لٹریچر میں محفوظ کر دیا جائے۔اس سفر میں لوگوں کے اخلاص کا یہ عالم تھا کہ مردوں کے علاوہ بعض عورتیں بھی اپنے بچے گودوں میں اُٹھائے ہوئے دُور دُور سے چل کر نماز میں شامل ہونے کے لئے پہنچ جاتی تھیں مگر الفضل میں ان باتوں کا ذکر تک نہیں کیا گیا جو نہایت افسوس ناک امر ہے۔جب میں نے ناظر صاحب کو ان باتوں کی طرف توجہ دلائی تو انہوں نے کہہ دیا حضور غلطی ہو گئی آئندہ ان ہدایات پر عمل کیا جائے گا اور کارکنان کو تنبیہ کر دی گئی ہے۔جب تک صدرانجمن احمدیہ کی یہ ذہنیت نہیں بدلے گی کوئی کام صحیح نہیں ہوسکتا۔مجھے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ صدرانجمن احمد یہ اپنے ماتحت کارکنوں کی غلطیوں پر ہمیشہ پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے الفضل کے اندر غبن اور بددیانتیاں ہوتی ہیں مگر اُن کو روکنے کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی۔کئی لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ اُن کو متواتر دو دو ماہ تک اخبار نہیں ملتا اور جب اس کے متعلق اخبار والوں سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں کوتا ہی ہو گئی آئندہ خیال رکھا جائے گا الفضل کے متعلق ناظر صاحب بیت المال کے نوٹ موجود ہیں کہ ان سے الفضل کے حسابات کی تفصیل مانگی گئی اور بار بار مانگی گئی مگر کسی نے توجہ ہی نہ کی۔ریویو اُردو و انگریزی اور مصباح کا بھی یہی حال ہے۔مصباح کے متعلق بجٹ صفحہ نمبر ۸ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی آمد سال گزشتہ یعنی ۴۶۔۱۹۴۵ء میں ۸۹۶ روپے تھی اور سال رواں کے پہلے چھ مہینوں میں از یکم مئی تا ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۶ء اصل آمد ۶۹۵ روپے ہوئی لیکن ریکارڈ خزانہ کے مطابق نو ماہ میں گل ۲۲۸ روپیہ آمد ہوئی ہے یہ ایک عجیب سی بات ہے کہ صیغہ کی اطلاع کے پہلے چھ مہینوں میں ۶۹۰ روپیہ آمد ہوتی ہے اور خزانہ کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ پہلے چھ مہینوں کے ساتھ پچھلے تین ماہ ملا کر گل نو ماہ کی آمد صرف