خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 712 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 712

خطابات شوری جلد دوم ۷۱۲ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے نوجوان موجود ہیں جنہوں نے فوج میں بھرتی ہو کر بھی باوجود اِس کے کہ اُن کو قید کر دیا گیا انہوں نے داڑھی نہیں منڈوائی اور آخر اُن کے افسروں نے اُن کے دعوی کی صحت کو تسلیم کیا اور انہیں اجازت دے دی کہ وہ اگر داڑھی رکھنا چاہتے ہیں تو بیشک رکھیں۔پس اگر فوج میں ہمارے بعض احمدی نوجوان ایسا اچھا نمونہ دکھا سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کالج کے طلباء یا سکول کے طالب علم جن پر اس قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا، وہ اس بارہ میں کوئی اچھی مثال قائم نہ کرسکیں۔میرے نزدیک اس بارہ میں فوراً ایک تحقیقاتی کمیٹی مقرر ہونی چاہئے جو فیصلہ کرے کہ آخر وجہ کیا ہے کہ احمد یہ ہوٹل کی نگرانی کا کام صحیح طور پر نہیں ہو رہا۔میں نے خود سپر نٹنڈنٹ صاحب احمد یہ ہوٹل سے اس بارہ میں گفتگو کی ہے اور اُنہوں نے بعض معتین مثالیں میرے سامنے اس قسم کی پیش کی ہیں کہ دو دو تین تین ماہ سے اُنہوں نے بعض امور نظارت تعلیم و تربیت کی طرف بھجوائے ہوئے ہیں مگر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔یہاں تک کہ نظارت تعلیم و تربیت کو تاریں دی گئیں اور اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔یہ نہایت ہی غفلت اور کوتاہی کی علامت ہے اور یہ غفلت اور کوتا ہی نظارت تعلیم کی طرف سے ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کہ باقی نظارتیں بیدار ہو رہی ہیں۔نظارت بیت المال کے کام میں نمایاں اصلاح نظر آتی ہے، نظارت امور عامہ کا کام ایک زندہ کام ہے، نظارت دعوۃ و تبلیغ کے کام میں بھی اصلاح کے آثار دکھائی دیتے ہیں مگر نظارت تعلیم و تربیت نے اس رو سے فائدہ نہیں اٹھایا۔پس اس غرض کے لئے ایک سب کمیٹی مقرر کی جانی چاہئے بلکہ میں اسی تحقیقاتی مشاورتی کمیٹی کو ہی احمد یہ ہوٹل کے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دیتا ہوں۔اس کمیٹی کے بہت سے ممبر لا ہور کے ہیں اور وہ اس وجہ سے احمد یہ ہوٹل کے حالات کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔اس کمیٹی کے ممبران کو چاہئے کہ وہ فوراً یہ اعلان کرا دیں کہ جس جس شخص کو احمد یہ ہوٹل کے متعلق کوئی اعتراض ہو وہ اُنہیں لکھ کر بھیج دے۔سپرنٹنڈنٹ صاحب احمد یہ ہوسٹل سے بھی دریافت کریں کہ اُن کے نزدیک کیا کیا نقائص ہیں۔ان نقائص کی اصلاح کی طرف کیوں اب تک کما حقہ توجہ نہیں کی گئی اور پھر جو اصلاحی سکیمیں اور تجاویز ہوں جن سے طلباء میں دین کی رغبت اور محبت پیدا کی جاسکے جا سکے اور جن پر عمل کرنے کے نتیجہ میں احمد یہ ہوٹل کا انتظام پہلے سے بہتر ہو جائے اُن پر