خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 711 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 711

خطابات شوری جلد دوم مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء قابل قبول ہے اور اس بات کا حق رکھتی ہے کہ اُس کی طرف توجہ کی جائے اور کون کونسی جرح قابل قبول نہیں۔صدر انجمن احمد یہ آگے پھر تین ماہ کے اندر اندر اجلاس کر کے جن امور کو قابل عمل سمجھتی ہو، اُن کو اختیار کرنے کا فیصلہ کر کے متعلقہ محکموں کو احکام جاری کر دے اور پھر نئی مجلس شوری کے وقت صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے یہ رپورٹ پیش ہو کہ تحقیقاتی کمیٹی نے رکن رکن تجاویز کو قابل قبول قرار دیا تھا اور صدر انجمن احمدیہ نے اُن میں سے کس کس تجویز کو کس کس صورت میں جاری کرنے کا انتظام کیا اور کس کس تجویز کو رکن وجوہ کی بناء پر رڈ کیا۔ایسی رپورٹ نئی مجلس شوری کے موقع پر صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے ہر سال پیش ہوا کرے۔اس طرح بجٹ پر بحث کرتے ہوئے جرح و تنقید میں جو باتیں بیان کی جاتی ہیں وہ صرف ہوائی باتیں نہیں رہیں گی بلکہ عملی طور پر ان پر غور کرنے کا موقع میسر آ جائے گا۔سب سے پہلے وہ مجلس شوریٰ میں پیش ہوں گی پھر اُن تجاویز کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا جو قائم مقام ہے مجلس شوری کی۔اور پھر تحقیقاتی کمیٹی اس کو صدرانجمن احمد یہ میں پیش کرے گی جو قائم مقام ہے مجلس عاملہ کی۔اور دونوں کمیٹیاں اس پر غور کر کے مفید تجاویز اختیار کرنے کی کوشش کریں گی اور آخر میں نئی مجلس شوری کے وقت اس بارہ میں مفصل رپورٹ پیش کی جائے گی تا کہ مجھے اور مجلس شوری کے ممبروں کو یہ اندازہ لگانے کا موقع مل جائے کہ ان تجاویز پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے اور اگر کسی تجویز پر عمل کرنے میں کوتا ہی سے کام لیا گیا ہو تو ہم فیصلہ کر سکیں گے کہ آئندہ خصوصیت کے ساتھ اس تجویز کو اپنے پروگرام میں شامل کر لیا جائے۔غرض میں یہ قاعدہ مقرر کرتا ہوں تا کہ بجٹ پر جرح و تنقید کے سلسلہ سے صحیح رنگ میں فائدہ حاصل کیا جا سکے۔احمد یہ ہوٹل کیلئے تحقیقاتی کمیٹی اس عام قاعدہ کے مقرر کرنے کے بعد اب میں بعض اُن باتوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو دوستوں کی طرف سے اس وقت بیان کی گئی ہیں۔پیر صلاح الدین صاحب نے احمد یہ ہوٹل کے متعلق جو جرح کی ہے اُس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اُن رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے جو میرے پاس پہنچتی ہیں میں یقینا سمجھتا ہوں کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ جلد سے جلد احمد یہ ہوٹل کی طرف توجہ کی جائے۔مثلاً داڑھی منڈوانے کا سوال ہے ، ہماری جماعت میں