خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 688
خطابات شوری جلد دوم ۶۸۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء 6 سفر کیا جاتا ہے وہ عند اللہ ایک قسم عبادت کے ہوتا ہے۔تو اس کے دل میں جوش پیدا ہوتا ہے کہ میں اس مد میں بھی حصہ لے کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کروں۔پس اگر یہ مدا لگ رہے تو ایک مومن کا اخلاص تسلی پا جاتا ہے لیکن اگر یہ مد الگ نہ ہو بلکہ چندہ عام میں ہی اسے شامل کر دیا جائے تو اس کا اخلاص تسلی نہیں پاتا اور عام چندہ دینے کے باوجود اس کے دل میں حسرت رہ جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کی جو تحریک فرمائی تھی میں اُس میں حصہ نہیں لے سکا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جماعت کے دوست چندہ جلسہ سالانہ ہمیشہ الگ دیا کرتے تھے اور چونکہ تمام انتظام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں تھا، اس لئے لوگ آپ کو روپیہ بھجوا دیتے یا یہاں آتے تو آپ کی خدمت میں پیش کر دیتے اور اس طرح ان کے دلوں میں سکینت پیدا ہو جاتی کہ انہوں نے نیکی کے اس شعبہ میں بھی حصہ لے لیا ہے۔پس اگر اس چندہ کو الگ نہ رکھا جائے تو نیکی کی وہ روح جماعت میں پیدا نہیں ہوگی جو اسے الگ رکھنے کی صورت میں پیدا ہوتی ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے پانچ روپے اگر نیکی کے ایک مقام پر خرچ کر دیے جائیں تو اس سے نیکی کی وہ روح پیدا نہیں ہوتی جو پانچ روپے پانچ مختلف جگہوں میں خرچ کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔اس طرح انسان کے دل میں نیکی کی روح زیادہ سے زیادہ ترقی کر جاتی ہے اور وہ اس بات کے لئے تیار رہتا ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی آواز آئے وہ فوراً اس پر لبیک کہتا ہوا قربانی پیش کر دے۔مثلاً وہی دوست جو اب تحریک جدید میں حصہ لے رہے ہیں اگر دوسری تحریکوں میں اس سے زیادہ چندہ بھی دیں مثلاً وصیت کے حصہ آمد یا حصہ جائیداد کو بڑھا دیں مگر تحریک جدید میں حصّہ نہ لیں تو گو انہوں نے پہلی تحریکوں میں زیادہ حصہ لیا ہو گا مگر ان کے اندر نیکی میں ترقی کرنے کی وہ روح پیدا نہیں ہوگی جو اس طرح پیدا ہوتی ہے کہ ایک نئی مد میں نئی تحریک کے ماتحت قربانی پیش کر رہے ہیں۔پس مختلف تحریکات کا ہونا جماعت کی روحانی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔اگر صرف چندہ عام جماعت سے وصول کیا جاتا تو اس کے دل میں وہ روحانیت پیدا نہیں ہوتی جو چندہ عام اور وصیت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔اور اگر صرف چندہ عام اور وصیت کی مدات ہوتیں تو ان دونوں کے نتیجہ میں بھی وہ روحانیت پیدا نہ ہوسکتی