خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 583 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 583

۵۸۳ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء خطابات شوری جلد دوم انتخاب کرتے وقت جیسا کہ میں نے بار ہا بتایا ہے ایسے لوگوں کا نام لینا چاہئے جو اس کام کے اہل ہوں۔بعض دوست ایسی بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں کہ اُن لوگوں کا نام لے لیتے ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہوتے۔اور بعض ایسی بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا نام لے لیتے ہیں جو قادیان میں ہی نہیں آئے ہوتے اس طرح وقت خواہ مخواہ ضائع ہوتا ہے اس لئے ایسے ہی دوستوں کا نام لینا چاہے جو قادیان میں آئے ہوئے ہوں ، نمائندگان میں شامل ہوں اور پھر کام کے اہل ہوں۔ایسے دوست کا نام لینے سے جو گو قادیان میں آیا ہوا ہو مگر نمائندہ نہ ہو صرف وقت کا ضیاع ہی نہیں ہوتا بلکہ اُس دوست کی بھی ایک طرح سبکی ہوتی ہے کہ پہلے اُس کا نام لیا جاتا ہے اور پھر پتہ لگتا ہے کہ وہ تو نمائندہ ہی نہیں۔گویا اس بے احتیاطی کے نتیجہ میں وقت الگ ضائع ہوتا ہے، اس دوست کی الگ دل شکنی ہوتی ہے اور مجلس کے وقار کے خلاف الگ حرکت ہوتی ہے۔اس لئے ایسے ہی لوگوں کو منتخب کرنا چاہئے جو نمائندہ ہوں، قادیان میں آئے ہوئے ہوں اور پھر اس کام سے دماغی یا کسی اور رنگ میں مناسبت رکھتے ہوں۔مثلاً سیکرٹری ہوں یا عام طور پر انہیں اس مسئلہ سے دلچسپی ہو اور وہ اس کے متعلق اچھی معلومات رکھتے ہوں۔مگر جن میں یہ شرائط نہ پائی جاتی ہوں اُن کا نام نہیں لینا چاہئے۔میں نے پچھلے سال تجویز کی تھی کہ آئندہ مجلس شوریٰ میں لجنہ کی طرف سے ایک آدمی مقرر کیا جائے گا جو ان کی آراء کو حسب موقع پڑھ کر سنا دیا کرے گا تا کہ دوستوں کو لجنہ کی آراء سے بھی واقفیت ہوتی رہے۔میں اس غرض کے لئے بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر لاہور کو مقرر کرتا ہوں۔لجنات کی طرف سے اس مجلس شوری کے لئے جو آراء آئی ہوئی ہوں دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ان کے سپرد کر دے اور وہ ان کا اچھی طرح مطالعہ کر لیں۔جب کسی نظارت کی کوئی تجویز پیش ہو تو بعد میں اُٹھ کر وہ سُنا دیا کریں کہ فلاں فلاں لجنہ نے اس کے متعلق یہ یہ رائے بھیجی ہے۔اس سال ہمارے سامنے نظارت علیا، نظارت بیت المال ، نظارت تالیف و تصنیف، نظارت امور خارجه، نظارت تعلیم و تربیت، نظارت بہشتی مقبرہ اور نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے تجاویز پیش ہیں۔ان سب کے متعلق الگ الگ کمیٹیاں بنا نا مناسب معلوم نہیں ہوتا اس