خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 566 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 566

مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء خطابات شوری جلد دوم تھے مگر پھر اُس کی درخواست پر رُک گئے۔بہر حال اُس نے مسجد مبارک میں تماشے دکھائے اور میں نے بھی دیکھے۔میرے لئے یہ بات ایسی عجیب تھی کہ گویا آسمان کے فرشتوں نے کائنات کے تمام اسرار کھول کر میرے سامنے رکھ دیئے ہیں۔جب کھیل ختم ہو گیا تو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر زور دینا شروع کر دیا کہ ان صاحب سے کہیں کہ یہ کھیل مجھے بھی سکھا دیں۔جب میرا اصرار بہت ہی بڑھ گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُس دوست کے نام ایک رقعہ لکھا جس کا مضمون یہ تھا کہ :- مکرمی فلاں صاحب ! محمود کو آپ کی کھیلیں سیکھنے کا بہت شوق پیدا ہو گیا ہے اور وہ بار بار مجھے دق کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کھیلیں اسے سیکھا دی جائیں آپ کا تو یہ پیشہ ہے اس لئے میں زور نہیں دیتا لیکن اگر آپ کا کوئی حرج نہ ہو تو بعض کھیلیں محمود کو سکھا دیں۔چنانچہ میں باقاعدہ اس مداری کا شاگرد بنا اور پانچ سات دنوں میں اُن کرتبوں کا ایک حصہ اس نے مجھے سکھا دیا اب اگر کوئی مداری کے کھیل سیکھنا چاہے تو تم فوراً کہہ دو گے کہ تو بہ تو بہ یہ تو بڑے گناہ کی بات ہے حالانکہ میں نے خود یہ کھیل سیکھا اور نہ صرف سیکھا بلکہ کئی دفعہ اپنے گھر میں دوسروں کو بھی میں نے یہ کھیل دکھائے ہیں۔اب تو ایک عرصہ سے مجھے اس کا موقع نہیں ملا لیکن اس سے پہلے کبھی فرصت کا وقت ہوا اور بچوں سے باتوں میں مشغول ہوا تو میں انہیں بعض کھیل دکھا دیا کرتا تھا۔میرے ایک بھتیجے کا ایک لطیفہ ہے جو اب تک مجھے یاد ہے۔۱۴۔۵ سال کی بات ہے میاں بشیر احمد صاحب کا لڑکا منیر احمد ابھی چھوٹا بچہ تھا کہ ایک دن بعض بچوں کے کہنے پر میں نے بعض کھیل انہیں دکھائے۔عزیزم منیر احمد بہت چھوٹا تھا اور گری پر سامنے بیٹھا تھا۔باقی تو ان کھیلوں پر بڑا تعجب کرتے رہے مگر میں نے دیکھا کہ منیر پتھر کی طرح کرسی پر جم کر بیٹھا رہا اور جب تک میں کھیلیں دکھا تا رہا وہ برابر مجھے گھورتا چلا گیا۔چار پانچ منٹ بچوں کا دل خوش کرنے کے بعد جب میں نے بچوں سے پوچھا اور وہ سب اپنی حیرت کا اظہار کر چکے تو میں نے منیر سے بھی پوچھا منیر تم نے کیا دیکھا ؟ اس پر وہ بے ساختہ کہنے لگا۔چا ابا! جان بھی دیو میں جانداں ہاں تہاڑی چلا کیاں نوں۔یعنی چچا ابا! آپ جانے بھی دیں میں آپ